انٹرٹینمنٹ

کترینہ کیف نے ایسا کیا کہہ دیا کہ سلمان خان شرماگئے

ممبئی: بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان اورکترینہ کیف کی دوستی کے چرچے ایک بار پھر بھارتی میڈیا میں زوروشورسے جاری ہیں، دونوں کی نزدیکیاں فلم ’’ٹائیگر زندہ ہے‘‘ کی شوٹنگ کے دوران بڑھ گئی ہیں اور دونوں ایک دوسرے کی تعریفیں کرکے نہیں تھک رہے۔ بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان اور کترینہ کیف ان دنوں 2012 کی کامیاب ترین فلم ’’ایک تھا ٹائیگر‘‘ کے سیکوئل ’’ٹائیگر زندہ ہے‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں ،’’ایک تھاٹائیگر‘‘ دونوں کی ایک ساتھ آخری فلم تھی جس کے بعد کترینہ اور رنبیر کپور کے درمیان بڑھتی نزدیکیوں کی وجہ سےان دونوں کے درمیان دوریاں آگئیں تھیں تاہم دونوں 5 سال بعد ایک بار پھر فلم ’’ٹائیگر زندہ ہے‘‘ کی شوٹنگ کیلئے اکھٹے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے دونوں اداکاروں کے درمیان جمی برف پگھلنی شروع ہوگئی ہے۔
حال ہی میں کترینہ نے ’’ٹائیگر زندہ ہے‘‘ کے سیٹ پر لی گئی اپنی اور سلمان خان کی ایک تصویرسوشل میڈیا پر شیئر کی ہے جس میں کترینہ کچھ کہتے ہوئے ہنس رہی ہیں جبکہ سلمان خان ان کی بات پر شرمارہے ہیں، لیکن انہوں نے یہ نہیں لکھا کہ سلمان ان کی کس بات پر شرما کر لال ہورہے تھے۔
تاہم حال ہی میں دئیے گئے انٹرویو میں کترینہ نے اس راز سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ وہ اور سلمان فلم کی شوٹنگ کے دوران بہت مستی کرتے ہیں، ہم سب جانتے ہیں کہ سلمان کا دل بہت نرم ہے وہ سب کی مدد کرنے کیلئے ہر وقت تیار رہتے ہیں، وہ میرے لیے ایک ایسی طاقت ہیں جو مجھے زندگی میں آگے بڑھنے اور مزید کام کرنے کا حوصلہ دیتی ہے، سلمان میرے بہترین دوست ہیں جو ہر مشکل وقت میں میرے لیے کھڑے رہتے ہیں ،میں سلمان کی تعریف کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتی اور وہ اپنی تعریفیں سن کر شرماجاتے ہیں۔
واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل میڈیا میں گردش کرنے والی افواہوں کے مطابق سلمان نے کترینہ کو بالی ووڈ میں کام دلوانے کیلئے دوبارہ کوششیں تیز کردیں تھیں ، جبکہ عامر خان کی فلم ’’ٹھگ آف ہندوستان‘‘ میں مرکزی کردار بھی کترینہ کو سلمان کی کوششوں کی وجہ سے ہی ملا لہٰذا سلمان کی اتنی تعریف تو بنتی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close