انٹرٹینمنٹ

پریانکا نے بھارتی مسائل پر کبھی آواز نہیں اٹھائی : سوشل میڈیا صارفین

پریانکا چوپڑا کو ایرانی خواتین کی حمایت مہنگی پڑ گئی

 انڈیا میں مسلمانوں کے ساتھ ریاستی سرپرستی میں مظالم ہورہے ہیں لیکن اداکارہ نے ان معاملات پر کبھی آواز نہیں اٹھائی۔

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پریانکا چوپڑا کو احتجاج کرنے والی ایرانی خواتین کی حمایت مہنگی پڑ گئی۔

بھارتی اداکارہ نے اپنے بیان میں ایرانی خواتین کی تعریف کرتے ہوئے مطالبہ کیا تھا کہ ہر ایک کو اس اہم موقع پر ان خواتین کی آواز بننا چاہئے۔

جہاں سوشل میڈیا کے مختلف صارفین نے اداکارہ کے بیان کی حمایت کی ہے وہیں کافی صارفین کو پریانکا کا بیان پسند نہیں آیا۔
صارفین کا کہنا تھا کہ اداکارہ نے بھارت میں موجود مسائل پر کبھی آواز نہیں اٹھائی، یہ ان کی کھلی منافقت ہے۔

ایک صارف نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ پریانکا کو ایرانی خواتین کی فکر ہے لیکن بلقیس بانو کے معاملے پر وہ بالکل خاموش رہیں۔

بعض صارفین نے یہ بھی کہا کہ انڈیا میں رہنے والے مسلمانوں کے ساتھ ریاستی سرپرستی میں مظالم ہورہے ہیں لیکن اداکارہ نے ان معاملات پر کبھی آواز نہیں اٹھائی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close