انٹرٹینمنٹدنیا
پریانکا کے بعد شکیرا بھی مہسا امینی کی حمایت میں بول پڑی
مشہور کولمبین گلوکارہ شکیرا نے بھی ایرانی خواتین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کردیا
گزشتہ ماہ مکمل حجاب نہ کرنے پر تہران پولیس نے 22 سالہ مہسا امینی کو حراست میں لے کر شدید تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں وہ کومہ میں چلی گئی، دوران علاج نوجوان لڑکی زندگی کی بازی ہار گئی جس کے خلاف ایران میں 25 روز سے مظاہرے جاری ہیں۔
شکیرا نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ پر 22 سالہ مہسا امینی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ایرانی خواتین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔
شکیرا نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ ’میں مہسا امینی کے خاندان، ایران کی خواتین اور اسکول کی طالبات اور ان تمام لوگوں کے ساتھ ہوں جو آزادیٔ اظہار کے لیے لڑ رہے ہیں۔
View this post on Instagram
ایسے میں شکیرا اور پریانکا چوپڑا جیسی نامور شوبز شخصیات نے بھی ایرانی خواتین کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے ان سے اظہار یکجہتی کیا ہے تاہم پریانکا کو بھارتی عوام کی جانب سے اس حمایت پر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔