انٹرٹینمنٹدنیا

میرے ساتھ ویسا ہی سلوک ہو رہا ہے جیسا ’مہسا امینی‘ کے ساتھ ہوا

بھارتی ڈانسر و بولڈ اداکارہ اُروشی روٹیلا نے خود کو بھارت کی ’مہسا امینی‘ قرار دے دیا

بالی ووڈ نگری کی بولڈ اداکارہ اُروشی روٹیلا نے خود کو بھارت کی ’مہسا امینی‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے ساتھ بھارت میں بلکل ویسا ہی سلوک ہو رہا ہے جیسا مقتول ’مہسا امینی‘ کے ساتھ ایران میں ہوا۔

اُروشی روٹیلا نے انسٹاگرام پر اپنی ایک اُداس ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ’پہلے ایران میں مہسا امینی کے ساتھ جو ہوا اب انڈیا میں میرے ساتھ ہو رہا ہے ،مجھ پر دوسروں کا تعاقب کرنے کا الزام لگا کر ہراساں کیا جا رہا ہے اور کوئی بھی میرا ساتھ نہیں دے رہا اور نہ ہی کسی کو میرے ساتھ ہونے والے عمل کی کوئی پرواہ ہے‘۔

انہوں نے مزید لکھا کہ’ بہادر عورت دنیا کے لیے تحفہ ہوتی ہے اور بہادر خاتون کے آنسوں مسکراہٹ کی طرح ہوتے ہیں، وہ جہاں بہادر ہوتی ہے، وہ نرم بھی ہوتی ہے جب کہ وہ حساس دل اور محبت کرنے والی بھی ہوتی ہے‘۔

یاد رہے کہ اُروشی نے یہ افسردہ ویڈیو اس وقت شیئر کہ ہے جب بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا پر خبریں پھیلی ہوئی تھیں کہ اداکارہ بھارتی کرکٹر رشبھ پنت کا تعاقب کرتے ہوئے آسٹریلیا پہنچیں ہیں جہاں کرکٹر پہلے سے موجود ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Urvashi Rautela (@urvashirautela)

اُروشی نے بھارتی کرکٹر کے آسٹریلیا پہنچنے کے فوری بعد ہی انسٹاگرام پر ہوائی جہاز میں بنوائی ہوئی اپنی چند تصاویر شیئر کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ وہ آسٹریلیا جارہی ہیں جس پر انہیں شدید ٹرولنگ کا سامنا کرنا پڑا۔

 

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close