انٹرٹینمنٹ

بالی ووڈ کے کھیل میں لوگ ایک مختلف شبیہہ یا چہرہ لگا لیتے ہیں

فلم انڈسٹری میں لوگوں کے ایک نہیں بلکہ تین چہرے ہوتے ہیں۔

فلم ’راک اسٹار‘ سے شہرت کی بلندیوں تک پہنچنے والی اداکارہ نے بھارتی نجی ویب سائٹ کو دیئے انٹرویو میں کہا ہے کہ ’اس بالی ووڈ کے کھیل میں لوگ ایک مختلف شبیہہ یا چہرہ لگا لیتے ہیں اور انھیں لگتا تھا کہ سیدھی اور سچی بات کرنا ہی بہتر ہے لیکن وہ نادان تھیں‘۔

نرگس نے بتایا کہ جب وہ انڈسٹری میں نئی تھیں تو انھیں نہیں معلوم تھا کہ بالی ووڈ کلچر میں کس طرح رہنا ہے، یہاں کئی بار آپ کو ان لوگوں سے بھی بات کرنی پڑتی ہے جنھیں آپ پسند نہیں کرتے۔

اداکارہ نے انکشاف کیا کہ بالی ووڈ انڈسٹری میں رہتے ہوئے انہیں ڈپریشن ہونے لگا تھا اس لیے میں واپس اپنے گھر والوں کے پاس امریکہ چلی گئی تھیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Nargis Fakhri (@nargisfakhri)

یاد رہے کہ نرگس فخری نے ’راک اسٹار‘ اور ’ایم ایس دھونی‘ جیسی کئی بڑی فلموں میں کام کیا جس کے بعد انہوں نے شوبز کو خیرباد کہہ دیا تھا تاہم کچھ ہی عرصے بعد وہ بالی ووڈ میں واپس لوٹ آ ئیں اور اب ایک نئے پروجیکٹ کے ساتھ جلد ہی واپس بڑی اسکرین پر جلوہ گر ہونے کو تیار ہیں جس کی تفصیلات اب تک منظرِ عام پر نہیں آسکیں۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close