اگر بھارت ایشیا کپ کے لیے پاکستان نہیں آتا تو پاکستان کو ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کردینا چاہیے
پاکستان کرکٹ بورڈ کو چاہیے ورلڈ کپ کے دوران پاکستان سپر لیگ رکھے اور تمام پاکستانی وہ میچز دیکھیں
پاکستان کے معروف گلوکار اور اداکار فرحان سعید نے بھارتی کرکٹ بورڈ کے ایشیا کپ کے لیے پاکستان نہ آنے کے فیصلے پر ردعمل دیا ہے۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے گلوکار نے کہا ‘اگر بھارت ایشیا کپ کے لیے پاکستان نہیں آتا تو پاکستان کرکٹ بورڈ کو چاہیے ورلڈ کپ کے دوران پاکستان سپر لیگ رکھے اور تمام پاکستانی وہ میچز دیکھیں اور ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کریں’۔
View this post on Instagram
فرحان سعید نے کہا ‘اس قسم کی حرکتیں بہت عرصے سے ہورہی ہیں، پاکستان کو اس پر اپ سخت ردعمل دینا چاہیے، کسی سے ڈرنا نہیں چاہیے’۔
انہوں نے کہا ‘اگر ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں نمبر ون اور نمبر 3 بیٹر نہیں ہوگا تو وہ ورلڈکپ انتہائی بے رونق ہوگا، بھارت کو یہ سوچنا چاہیے کہ اب ہماری وہ حالت نہیں کہ ورلڈکپ میں ہمیشہ ہاریں گے، اب ہم انہیں منہ توڑ جواب دے سکتے ہیں’۔
خیال رہے کہ کچھ روز قبل ایشین کرکٹ کونسل کے صدر اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری جے شاہ نے اعلان کیا تھا کہ 2023 کے ایشیا کپ میں بھارتی ٹیم پاکستان نہیں جائے گی۔