انٹرٹینمنٹکھیل و ثقافت

بھارتی خواتین کرکٹرز کا مردوں کے برابر معاوضہ

 بالی ووڈ  نگری کے ستاروں نے خواتین کرکٹرز کو مرد کرکٹرز کے برابر میچ کا معاوضہ دینے کے فیصلے کو خوب سراہا

گزشتہ روز بھارتی کرکٹ بورڈ بی سی سی آئی نے صنفی امتیاز کے خاتمے کے لیے پہلا قدم اٹھاتے ہوئے مرد اور خواتین کرکٹ کھلاڑیوں کو برابر معاوضہ دینے کا اعلان کیا تھا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ کے نئے قانون کے تحت خواتین کرکٹرز کو بھی مرد کھلاڑیوں کی طرح ٹیسٹ میچ کھیلنے پر 15 لاکھ، او ڈی آئی کھیلنے پر 6 لاکھ جبکہ 3 لاکھ ٹی ٹوئنٹی کھیلنے پر ملیں گے۔

جہاں کھلاڑی اسے فیصلے سے خوش ہیں وہیں شوبز ستاروں کی جانب سے بھی خواتین کو مساوی تنخواہیں دینے پر بھارتی کرکٹ بورڈ کے فیصلے کو سراہتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا گیا ہے۔
اداکار شاہ رخ خان نے ٹویٹ کیا کہ ’کیا زبردست فرنٹ فُٹ شاٹ کھیلا ہے، اُمید ہے دیگر بھی اس اقدام کی پیروی کریں گے‘۔

اداکارہ پرینکا چوپڑہ نے انسٹاگرام پر لکھا کہ ’بی سی سی آئی نے غیرمعمولی کام کیا۔ برابری اور تنخواہوں میں مساوات کو یقینی بنانے کے لیے ایک زبردست فیصلہ ہے۔

اداکار سنیل شیٹی نے اس کو تاریخی فیصلہ قرار دیا کہ یہ ہی نئے انڈیا کا چہرہ ہونا چاہیے۔

تاپسی پنوں نے لکھا کہ ’برابر کے کام کے لیے برابر کے معاوضے کی جانب ایک بہت بڑا قدم۔ مثال قائم کرنے کے لیے شکریہ بی سی سی آئی‘۔

اکشے کمار نے کہا کہ ’دل خوش ہوگیا ہے پڑھ کر، چھا گئے۔ یہ ایک زبردست فیصلہ ہے، یہ فیصلہ ہماری خواتین کھلاڑیوں کو پیشہ ورانہ کرکٹ میں حصہ لینے میں مددگار ثابت ہوگا۔‘

انوشکا شرما انسٹاگرام اسٹوری  پر اس خبر کو شیئر کرتے ہوئے بی سی سی آئی کے اقدام کو سراہا۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close