بشریٰ بی بی جیسا روپ دھارنے پر اریبہ حبیب تنقید کی ذد میں
ہیلوین پارٹی میں بشریٰ بی بی کا روپ دھارنے پرعوام اریبہ حبیب پر برس پڑی
اداکارہ اریبہ حبیب کو مغربی تہوار ہالووین کے موقع پر عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی جیسا روپ دھارنے پر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
ہالووین کے تہوار پر لوگ بھوتوں اور چڑیلوں جیسا روپ دھار کر ایک دوسرے کو ڈراتے ہیں، اس تہوار کو جدید تاریخ میں منانے کا آغاز امریکا سے 1920 سے ہوا تھا۔
ہالووین کا تہوار اکتوبر کے آخر میں منایا جاتا ہے اور اس تہوار کو خالص مغربی تہوار کی اہمیت حاصل ہے اور پاکستان کی شوبز شخصیات بھی اس تہوار کو مناتی دکھائی دیتی ہیں۔
اریبہ حبیب نے بھی دیگر شوبز و فیشن انڈسٹری کی شخصیات کے ہمراہ ہالووین کا تہوار منایا اور انہوں نے ڈراؤنا میک اپ کرنے کے بجائے بشریٰ بی بی جیسا لباس پہنا، جس پر لوگوں نے انہیں آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے ان پر اسلامی لباس اور پردہ دار خاتون کا مذاق اڑانے کا الزام لگایا۔
اریبہ حبیب نے بشریٰ بی بی جیسے لباس پہننے اور ان جیسا فیشن کرنے کے بعد کچھوائی گئی تصاویر انسٹاگرام اسٹوریز میں شیئر کیں جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئیں اور لوگوں نے انہیں آڑے ہاتھوں لیا۔
They are not mocking bushra Bibi they are mocking islamic dress code..mocking religion mocking Allah (Nauzubillah)..
Now relax this matter is with Allah making fun of religious beliefs Islam&Allah and the person following will destroy them InshAllah !! https://t.co/XbgNjzrJRL— Fizzatiq (@Fizzatiq2) October 31, 2022
تصاویر میں اریبہ حبیب کو بلکل بشریٰ بی بی جیسے لباس اور فیشن میں دیکھا جا سکتا ہے، ان کی تصاویر دیکھنے سے ہی گمان ہوتا ہے کہ وہ بشریٰ بی بی ہیں۔
ایک تصویر انہوں نے یاور اقبال کے ساتھ بھی شیئر کی، جس میں وہ ان کے بہت قریب دکھائی دیے۔
دونوں کی تصاویر کو صارفین نے سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے اریبہ حبیب کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے ان پر مذہبی لباس اور مذہبی شخص کا مذاق اڑانے کا الزام بھی لگایا۔
A woman like #AreebaHabib must feel she is down in the pits of the Earth to attempt to dehumanise another so she can feel she herself has some value. That’s extremely sad for Areeba – why such low self worth? Duas for her for a better healthier state of mind. Ameen. pic.twitter.com/IK0eCb7VDx
— Saffina Ellahi PTI SMT (@SaffinaEllahi1) October 30, 2022
لوگوں نے اریبہ حبیب پر تنقید کرتے ہوئے انہیں شرم دلانے کی کوشش کی کہ انہوں نے باپردہ اور معزز خاتون کے لباس کا مغربی اور شیطانی دن پر مذاق اڑایا۔
بعض لوگوں نے اریبہ حبیب اور یاور اقبال کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے انہیں بد دعائیں بھی دیں۔
لوگوں کی تنقید کے بعد اریبہ حبیب نے انسٹاگرام اسٹوری میں بشریٰ بی بی جیسا لباس پہننے پر معذرت بھی کی اور بتایا کہ وہ نہ صرف اپنے مذہب کی بے انتہا عزت کرتی ہیں بلکہ انہیں بشریٰ بی بی کا لباس بھی بے حد پسند ہے اور انہوں نے ان سے اظہار محبت کی خاطر ہی ایسا لباس پہنا۔
not even a woman and I feel offended by this. what makes her think this was okay?
— ahmad (@AhmedN10_) October 30, 2022
انہوں نے لوگوں سے معافی مانگتے ہوئے لکھا کہ وہ اپنی غلطی پر دل سے معافی کی طلب گار ہیں اور آئندہ وہ یہاں ایسی چیزیں شیئر کرنے سے قبل ان کا سنجیدگی سے جائزہ لیں گی۔