پی ٹی آئی لانگ مارچ پر فائرنگ کے واقعہ کی شوبز شخصیات کی شدید مذمت
پاکستانی شوبز ستاروں کی پی ٹی آئی لانگ مارچ کے قافلے پر فائرنگ کے واقعہ کی شدید مذمت
اداکار شان شاہد نے عمران خان کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ان کی سلامتی کے لیے دعا کی اور ساتھ ہی لکھا کہ خدا ان کا مددگار ہوگا۔
🇵🇰♥️💯🤲🏻may ALLAH be with you 🙏🏼 pic.twitter.com/iGtOkX8ieP
— Shaan Shahid (@mshaanshahid) November 3, 2022
سینیئر فنکار عدنان صدیقی نے فائرنگ کے واقعے کو افسوس ناک قرار دیتے ہوئے زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔
وینا ملک نے بھی فائرنگ کے واقعے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے ٹوئٹ کی کہ ’خان کے لوگوں نے خان کو گھیر کر خان کی جان بچائی، یہ گولیاں خان پر نہیں 22 کروڑ عوام کے دل پر چلی ہیں‘۔
خان کے لوگوں نے خان کو گھیر کر خان کی جان بچائی
یہ گولیاں خان پر نہیں 22 کروڑ عوام کے دل پر چلی ھیں ۰۰۰
— VEENA MALIK (@iVeenaKhan) November 3, 2022
عثمان خالد بٹ نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے عمران خان اور فیصل جاوید خان سمیت دیگر کی سلامتی کے لیے دعائیں کیں اور لکھا کہ اس طرح کے واقعات ملک کو انارکی کی طرف دھکیل رہے ہیں۔
I am shell shocked! Did these guys seriously think that they can get away with this in today’s world? 😱 #ImranKhan
— Armeena ✨ (@ArmeenaRK) November 3, 2022
ارمینہ خان نے واقعے پر حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے اس کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور لکھا کہ آج کی دنیا میں یہ نہیں چل سکتا۔
I remember the dark,depressing days n time after the assassination of Shaheed mohtarma BeNazir Bhutto. God forbid had anything fatal happened to @ImranKhanPTI no one can imagine what would erupt. If this is his spirit after being shot 3-4 times in the leg we do need to #ImranKhan pic.twitter.com/6hq050rN5S
— Ali Zafar (@AliZafarsays) November 3, 2022
گلوکار علی ظفر نے بھی واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے لکھا کہ انہیں آج بھی بے نظیر بھٹو کے قتل کے بعد پھوٹ پڑنے والے ہنگامے اور تشدد یاد ہے۔ہمارا ملک اسی طرح کے دوسرے کسی واقعے کا متحمل نہیں ہوسکتا، ملک کو عمران خان کی ضرورت ہے۔
فریحہ الطاف نے بھی کنٹینر پر فائرنگ کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے اسے عمران خان کو قتل کرنے کی کوشش قرار دیا اور ان کی صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔
میزبان فخر عالم نے بھی فائرنگ کے واقعے کو افسوس ناک قرار دیتے ہوئے ملک کی حفاظت اور سلامتی کے لیے بھی دعا کی۔