انٹرٹینمنٹ

فلم جانان اور ٹی وی پر چلنے والے مختلف اشتہارات سے نوجوانوں کے دلوں پر چھا جانے والی ہانیہ عامر کون ہیں؟

لاہور: پاکستان کی شوبز انڈسٹری میں آئے روز نت نئے چہرے دیکھنے میں آ رہے ہیں جن میں سے کچھ تو ایسے ہیں جو نوجوانوں کے دلوں پر نقش ہو چکے ہیں۔ ایسا ہی ایک چہرہ ہانیہ عامر کا بھی ہے جنہوں نے ناصرف فلم جانان میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے بلکہ مختلف ٹی وی اشتہارات میں اپنی خوبصورتی کے جلوے دکھا کر پاکستانی نوجوانوں کو اپنا گرویدہ بنا لیا۔

 

قلیل وقت میں شہرت کی بلندیوں پر پہنچ جانے والی ہانیہ عامر دراصل کون ہیں اور یہ کیا کرتی ہیں؟ ان کے بارے میں تمام تفصیلات سامنے آ گئی ہیں جو یقینا آپ کیلئے دلچسپی سے خالی نہیں ہوں گی۔ ہانیہ عامر 3اپریل 1997ء میں پیدا ہوئیں اوراس طرح ان کی عمر 19 سال بنتی ہے اور یہ کہا جا سکتا ہے کہ انہوں نے انتہائی کم عمری میں ہی شہرت حاصل کر لی ہے۔ ان کے قریبی لوگ انہیں پیار سے ”ہنی“ کہہ کر پکارتے ہیں جبکہ وہ چائنیز کھانے بہت زیادہ پسند کرتی ہیں۔

انہوں نے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز تو فلم جانان سے کیا لیکن وہ بنیادی طور پر فیشن ڈیزائنر ہیں جو اپنے ڈیزائن کردہ کپڑے پہننا پسند کرتی ہیں اور لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ بھی مارکیٹنگ کا ایک زبردست طریقہ ہے۔ ہانیہ کا قد پانچ فٹ پانچ انچ ہے جو ایک ماڈل بننے کیلئے بہت کم ہے لیکن اس کے باوجود انہوں نے یہ کارنامہ کر دکھایا۔ جانان فلم میں انہوں نے اداکاری کے جوہر تو دکھائے ہی، لیکن اس کیساتھ ہی انہوں نے اپنی فلم کی پروموشن بھی بڑے زبردست انداز میں کی اور ہر پریمیئر میں شمولیت کو یقینی بنایا۔

فیشن ڈیزائنگ سے اداکاری میں آنا طے شدہ منصوبے کے تحت نہیں تھا بلکہ انہوں نے صرف اس خیال کے تحت آڈیشن دیا کہ اداکاری کو بھی ایک موقع دینا چاہئے اور ان کا یہ خیال درست ثابت ہوا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ جب وہ آڈیشن دی چکی تھیں تو انہیں یقین تھا کہ وہ سلیکٹ نہیں ہو سکیں گی۔

ہانیہ سوشل میڈیا کا بہت زیادہ استعمال کرتی ہیں اور انسٹاگرام اکاﺅنٹ اس پر اپ لوڈ کی جانے والی تصاویر پر وہ فلٹرز کا بھی خوب استعمال کرتی ہیں۔ ہانیہ کی والدہ سنیپ چیٹ پر موجود فلٹرز کے استعمال پر بہت نالاں رہتی ہیں اور ان کا خیال ہے کہ انہیں خدا کی دی ہوئی خوبصورتی کو اس طرح ’خراب‘ نہیں کرنا چاہئے۔ ہانیہ ڈب میش پر مختلف ویڈیو کلپس بنانے کا بھی بہت شوق رکھتی ہیں اور وقتاً فوقتاً ایسے کلپس سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرتی رہتی ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close