انٹرٹینمنٹ

منی لانڈرنگ کیس میں جیکولین کو ضمانت مل گئی

200 کروڑ کی منی لانڈرنگ  کیس میں بھارتی اداکارہ جیکولین فرنینڈس کو بلآخر ضمانت مل گئی۔

عدالت نے 2 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ان کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔

 چند روز قبل عدالت نے جیکولین فرنینڈس کے خلاف 200 کروڑ کی منی لانڈرنگ کیس میں درخواست ضمانت پر فیصلہ مؤخر کردیا تھا۔

اداکارہ جیکولین فرنینڈس پر اپنے بوائے فرینڈ سکیش چندر شیکھر سے مہنگے تحائف وصول کرنے کے الزامات ہیں جبکہ چندر شیکھر کروڑوں روپے کے بھتے وصول کرنے کے الزام میں جیل میں قید ہے انہیں رواں برس مئی میں گرفتار کیا گیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close