انٹرٹینمنٹ

حکومت پنجاب نے متنازعہ فلم ’جوائے لینڈ‘ کی نمائش پر پابندی لگادی

لاہور: پنجاب حکومت نے مبینہ طور ہم جنس پرستی پر مبنی متنازعہ فلم ’جوائے لینڈ‘ کی پنجاب میں نمائش پر پابندی عائد کردی۔

حکومت پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں فلم کے پرڈیوسر سرمد سلطان کو ہدایت جاری کی گئی ہیں کہ وہ اپنی فلم ’جوائے لینڈ‘ کی نمائش پنجاب میں نہیں کرسکتے ہیں۔

محکمہ اطلاعات وثقافت کے بیان کے مطابق فلم کے حوالے سے بے حد شکایات موصول ہورہی ہیں، اسی لیے پابندی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ہی پاکستان کے سینسر بورڈ نے وزیراعظم کی ہدایت پر جائزہ لینے کے بعد فلم کی نمائش کی اجازت دے دی تھی۔

مرکزی سینسر بورڈ نے فلم سے قابل اعتراض ایک سے دو منٹ تک کے سین حذف کرنے کی ہدایت کی تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close