انٹرٹینمنٹ

افواہوں کی وجہ سے ذاتی طور پر میرے تعلقات متاثر ہوئے ہیں: کارتک آریان

میرے پاس اتنا وقت نہیں کہ ڈیٹنگ کے چکروں میں پڑوں

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ میں عاشق مزاج اداکار ٹیگ حاصل کرنے والے کارتک آریان نے ایک انٹرویو میں کہا کہ میرے حوالے سے اننیا پانڈے، سارہ علی خان اور پشمینہ روشن کے درمیان ’ڈیٹنگ‘ کی افواہیں گردش کررہی ہیں، جس کی وجہ سے ذاتی طور پر میرے تعلقات کو متاثر کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فلموں کے سخت ترین شیڈول کے باعث میرے پاس اتنا ٹائم نہیں کہ میں ڈیٹنگ کے چکروں میں پڑوں، میری توجہ کیرئیر پر ہے۔
بالی ووڈ اداکار نے اعتراف کیا کہ سوشل میڈیا پر منفی ذہنیت انہیں آج تک پریشان کرتی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close