ٹائٹینک کی ہیروئن کیٹ ونسلیٹ نے منفرید ریکارڈ بنا ڈالا
ٹائٹینک کی ہیروئن اداکارہ کیٹ ونسلیٹ نے ٹام کروز کو پیچھے چھوڑ دیا
خوبرو ہالی ووڈ اداکارہ کیٹ ونسلیٹ نے زیرِ سمندر سات منٹ تک سانس روکنے کا ریکارڈ بنا ڈالا۔
انہوں نے ہالی ووڈ فلم ’اواتار ٹو‘ میں ایک منظر کی عکس بندی کے ٹریننگ سیشن میں پانی کے اندر سات منٹ پندرہ سیکنڈ تک اپنی سانس روکے رکھا۔
خوبرو ہالی ووڈ اداکارہ کیٹ ونسلیٹ نے کہا کہ انہوں نے اواتار 2 میں ایک منظر کی عکسبندی کے ٹریننگ سیشن میں پانی میں 7 منٹ 15 سیکنڈ تک اپنا سانس روکے رکھا۔
New clip shows Kate Winslet after holding her breath for 7 minutes and 15 seconds. #AvatarTheWayOfWater #Ronal pic.twitter.com/1PuyC3UY15
— Avatar Sequels (@avatarsequelsbr) December 10, 2022
کیٹ ونسلیٹ جلد ہی اواتار 2 میں جیمز کیمرون کے ساتھ اداکاری کرتی نظر آئیں گی۔
اس فلم کے زیادہ تر مناظر سمندر میں فلمائے گئے ہیں، یہی وجہ ہے کہ کاسٹ میں شامل زیادہ تر اداکاروں کو فلم کی عکسبندی سے پہلے غوطہ خوری کی تربیت لینا پڑی۔
ایک معروف ٹی وی پروگرام کو انٹرویو دیتے ہوئے کیٹ ونسلیٹ نے انسٹرکٹر کے ساتھ اپنی ویڈیو شیئر کی، جس میں انہوں نے 7 منٹ اور 15 سیکنڈ تک پانی کے اندر سانس روکے رکھا۔