انٹرٹینمنٹ

جھانوی کپور کا پاکستانی ڈائزائنر کیلئے کروایا گیا فوٹو شوٹ وائرل

سارہ علی خان کے بعد اب جھانوی کپور بھی پاکستانی ڈیزائنر کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکیں

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کا پاکستانی ڈائزائنر کیلئے کروایا گیا فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔

جھانوی کپور نے حال ہی میں پاکستان کے مشہور ڈیزائنر محسن نوید رانجھا کے ڈیزائن کردہ ملبوسات پہن کر فوٹو شوٹ کروایا ہے جو ان دنوں سوشل میڈیا کی زینت بنا ہوا ہے۔

جھانوی کپور نے اپنی ایک ویڈیو میں کہا کہ وہ محسن نوید کی مداح ہوگئی ہیں انہوں نے اس سے پہلے کبھی اتنے خوبصورت ملبوسات کیلئے فوٹو شوٹ نہیں کروایا۔

اس سے قبل سارہ علی خان نے مشہور پاکستانی ڈیزائنر محسن نوید رانجھا کے ملبوسات پہن کر فوٹوشوٹ کروایا تھا اور وہ بھی ان کی ملبوسات کی گرویدہ  ہوگئی تھیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close