انٹرٹینمنٹ

کردار میں خود کو فٹ کرکے پیش کرنے سے کام ملتا ہے

اونتیکا دسانی کا کہنا ہے کہ بھاگیاشری کی بیٹی ہونے سے کام نہیں ملتا

اسٹار کڈ ہونے سے کام نہیں ملتا، بلکہ پرفارم کرنے کی اہلیت ضروری ہے

بھارتی ویب سیریز متھیا میں ریحا راج گرو کا کردار ادا کرنے والی اونتیکا دسانی کا کہنا ہے کہ بھاگیاشری کی بیٹی ہونے سے کام نہیں ملتا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق انہوں نے کہا کہ پرفارم کرنے کی اہلیت ہونے کے ساتھ ساتھ کردار میں خود کو فٹ کرکے پیش کرنے سے کام ملتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کام نہ ملنے کی وجہ اقربا پروری کی نہ ختم ہونے والی بحث ہے۔ فلم انڈسٹری میں آنے سے قبل بزنس اور مارکیٹنگ کی ڈگریاں حاصل کیں اور کارپوریٹ سیکٹر میں نوکری بھی کی۔

سینئر اداکارہ بھاگیاشری کی بیٹی نے کہا کہ اداکاری میں آنے کا خیال میرے ذہن میں پہلے سے موجود تھا لیکن میں نے خود کو حالات پر چھوڑ دیا۔

اپنے دورہ لکھنو میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی پڑھائی میں کافی محنت کی اور کالج میں ٹاپ کیا جس کے بعد اعلیٰ تعلیم کے لیے لندن گئی اسکالرشپ حاصل کی۔ جس کے بعد تین برس کارپوریٹ سیکٹر میں ملازمت کی۔

اداکاری میں قسمت آزمائی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ میں ٹھیک طور پر اپنا کام کررہی تھی لیکن اپنے کام سے بہت زیادہ خوش نہیں تھی، میرے بھائی اداکار ابھیمانیو دسانی نے مجھے کہا کہ کچھ ورکشاپ میں شرکت کرو۔

جس کے دوسرے دن ایسا ہی کیا، مجھے یہ سب کچھ بہت پسند آیا اور میں نے فیصلہ کیا کہ یہ ٹھیک ہے، لیکن میں کام کے لیے خاندان کا نام یا اداکارہ کی بیٹی ہونے کی بنا پر اقربا پروری کی بحث میں نہیں پڑنا چاہتی۔

اسی لیے میں نے خود کو الگ تھلگ رکھا، میں خوش ہوں کہ میں نے اعلیٰ تعلیم حاصل کی اور ملازمت کا تجربہ بھی حاصل کیا ہے جو میری آئندہ زندگی میں کام آئے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close