ڈراموں کے زریعے ہم لوگوں کو دے کیا رہے ہیں وہی ساس بہو لڑائی جھگڑے اور طلاق
صبح اُٹھتے ہی مارننگ شوز میں ناچ گانے ہونے لگتے ہیں بجائے اس کے اللہ کا نام لیا جائے
ایک انٹرویو کے دوران پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار شبیر جان نے مارننگ شوز میں دکھائے جانے والے مواد پر اعتراض کرتے ہوئے کہا ہے کہ صبح اُٹھتے ہی مارننگ شوز میں ناچ گانے شروع ہوجاتے ہیں بجائے اس کے اللہ کا نام لیا جائے۔
شبیر جان نے شوبز انڈسٹری کے مارننگ شوز کلچر پر سوال اُٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ مارننگ شو میں صبح صبح ناچ گانے شروع ہو جاتے ہیں ہم اپنے گھروں میں بیٹھی خواتین اور بچوں کو ان ناچ گانوں سے کیا پیغام دے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کام پر جانے والے چلے جاتے ہیں اور جو گھر میں خواتین اور بچے رہ جاتے ہیں ان کیلئے یہ ناچ گانے رہ جاتے ہیں۔
View this post on Instagram
شبیر جان نے کہا کہ ہم اب لوگوں کو دے کیا رہے ہیں وہی ساس بہو وہی لڑائی جھگڑے اور طلاق جس ڈرامے کو دیکھیں اس میں یہی ہو رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم ڈراموں کے زریعے معاشرے کو سدھارنا چاہتے ہیں یا یہ چاہتے ہیں کہ ڈرامہ دیکھو اور تم بھی کھڑی ہوجاؤ، آواز اُٹھاؤ طلاق مانگو۔
شبیر جان نے کہا کہ میں بھی اس ہی کنٹینٹ کا حصہ ہوں مگر میں کیا کروں میری روزی روٹی یہی ہے، اس کے علاوہ میں کیا کروں شاید میرا ایمان کمزور ہے ورنہ ہونے کو کیا نہیں ہو سکتا۔