انٹرٹینمنٹ
لبنانی اداکارہ اسٹیفنی سلیباکی جائیداد اور اثاثے منجمد
سلیبا کی ملکیت میں بیروت کے دو بہت پرتعیش اور مہنگے فلیٹ ہیں
عدالت نے لبنان کی اسٹار اداکارہ اسٹیفنی سلیبا کی جائیداد اور اثاثے منجمد کرنے کا حکم دے دیا
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق عدالت نے لبنان کے مرکزی بینک کے گورنر ریاض سلامے کے کرپشن کیس میں شاملِ تفتیش اداکارہ اسٹیفنی سلیبا کی تمام جائیداد اور اثاثے منجمد کر دیئے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا سے بات کرتے ہوئے پراسیکیوٹر نے بتایا کہ سلیبا کی ملکیت میں بیروت کے دو بہت پرتعیش اور مہنگے فلیٹ ہیں جنہیں عدالت نے منجمد کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
View this post on Instagram
کچھ دن قبل پراسیکیوٹر غدیٰ عون نے سلیبا کو تفتیش کیلئے طلب کیا تھا تاہم بعد ازاں سلیبا کو رِہا کر دیا گیا تھا۔