انٹرٹینمنٹ

ایک اور بھارتی اداکارہ نے ہدایتکار ساجد خان پر جنسی ہراسانی کا الزام عائد کردیا

 مراٹھی اداکارہ نے دعویٰ کیا ہے کہ ساجد خان نے 8 سال قبل انہیں جنسی ہراسانی کا نشانہ بنایا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق آہنا کمار، مندنہ کریمی اور شرلین چوپڑا کے بعد اب ایک مراٹھی اداکارہ جے شری گیکود نے ساجد خان پر جنسی ہراسانی کا الزام عائد کیا ہے۔

جے شری کیگود نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ساجد خان نے 8 سال قبل انہیں جنسی ہراسانی کا نشانہ بنایا۔

اداکارہ کا کہنا ہے کہ 8 سال قبل ایک کاسٹنگ ڈائریکٹر مجھے ایک تقریب میں لے کر گیا جہاں اس نے میری ملاقات ساجد خان سے کروائی، ساجد خان جیسے بڑے نام سے ملکر میں بہت خوش ہوئی اور ساجد خان نے کہا کہ میں ایک نئی فلم پر کام کر رہا ہوں جس میں تمھارے لیے بھی کوئی رول نکل جائے گا تم میرے دفتر آجاؤ۔

جے شری کیگود نے کہا کہ اگلے روز میں جب ساجد خان کے دفتر گئی تو وہاں ساجد خان اکیلے تھے، انہوں نے میرے جسم کو چھوا اور کہا کہ میں تمھیں اپنی فلم میں کیوں منتخب کروں، جس پر میں نے انہیں کہا کہ میں بہت اچھی اداکارہ ہوں، تو اس پر ساجد خان نے کہا کہ صرف اچھی اداکاری سے کچھ نہیں ہوتا، تمھیں ہر وہ کام کرنا پڑے گا جو میں کہوں گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close