انٹرٹینمنٹ

سال 2022 میں پاکستانی شوبز انڈسٹری کے متعدد جوڑوں نے راہیں جدا کرلیں

 رواں سال پاکستانی شوبز انڈسٹری میں بہت سے دل ٹوٹے کئی خواب بکھرے

سال 2022 اختتام پر ہے یہ سال جہاں کئی لوگوں کے لئے خوشحال ثابت ہوا وہیں اکثر افراد کے لئے کسی امتحان سے کم نہ تھا۔

پاکستانی شوبز انڈسٹری میں رواں سال بہت سے دل ٹوٹے کئی خواب بکھرے جبکہ متعدد جوڑوں نے راہیں جدا کرلیں 2022 لالی ووڈ ستاروں کے لیے کافی مشکل سال رہا۔

2022 میں کونسے شوبز ستاروں نے راہیں جدا کیں آیئے ایک نظر ڈالتے ہیں۔

رواں سال اداکار فیروز خان اور علیزے سلطان کی طلاق کے بےحد چرچے ہوئے جسکی وجہ ان کی اہلیہ کی جانب سے لگائے جانے والے گھریلو تشدد کے الزامات تھے، فیروز خان نے سوشل میڈیا پر اعلان کیا تھا کہ ان کی طلاق 3 ستمبر کو طے پاگئی تھی، ان دونوں کے 2 بچے بھی ہیں جبکہ بچوں کی حوالگی اور اخراجات کا کیس تاحال جاری ہے۔

اداکارہ ثنا ء اور فخر نے شادی کے 14 سال بعد علیحدگی کا فیصلہ کیا جس نے سب ہی کو چونکا دیا، 2008 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی اس جوڑی کے 2 بیٹے ہیں۔

سجل علی اور احد رضا میر کی علیحدگی کافی عرصے سے توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے تاہم اس جوڑے نے تاحال باضابطہ طور پر علیحدگی کا اعلان نہیں کیا ہے لیکن یہ دونوں ایک لمبے عرصے سے ساتھ نظر نہیں آرہے جس سے ان کی علیحدگی کی افواہوں کو ہوا مل رہی ہے۔

مہشور ڈرامے رانجھا رانجھا کردی میں اپنے کردار بھولے سے شہرت حاصل کرنے والے اداکار عمران اشرف بھی اپنی نجی زندگی اُلجھنوں کا شکار رہے انہوں نے شادی کے چار سال بعد اپنی ​​بیوی کرن سے علیحدگی کا اعلان کیا، اس جوڑی کا ایک بیٹا روہام ہے۔

مدیحہ رضوی اور حسن نعمان کی شادی بھی لمبا سفر نہ طے کر سکی 9 سال کی شادی کو اس جوڑے نے بھی 2022 میں ختم کردیا اور راہیں جُدا کرلیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close