یوم آزادی کے موقع پر فنکاروں کی قوم کو مبارکباد
پاکستان کا 70 واں جشن آزادی ملک بھر میں جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے، عام لوگوں کے ساتھ شوبز سے تعلق رکھنے والے ستارے بھی پاکستان کا یوم آزادی نہایت پرجوش طریقے سے منارہے ہیں۔ پاکستانی فنکاروں نے سوشل میڈیا پر پاکستان سے بھرپور محبت کا اظہار کرتے ہوئے خصوصی طور پر پوری قوم اور اپنے چاہنے والوں کو جشن آزادی کی مبارک باد دی ہے۔
اداکار حمزہ علی عباسی شوبز کے ساتھ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر کافی سرگرم رہتے ہیں انہوں نے پاکستان کو منفرد انداز میں مبارکباد دی۔ عروہ حسین نے اپنے چاہنے والوں کو جشن آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ محبت امن ہے اورامن کا پیغام پاکستان۔نامور پاکستانی اداکارہ ماورہ حسین نے نہایت خوبصورت انداز میں جشن آزادی کی مبارک باد دیتے ہوئے لکھا چاند روشن چمکتا ستارہ رہے سب سے اونچا یہ جھنڈا ہمارا رہے، میری دعا ہے کہ پاکستان میں ہمیشہ محبت، امن قائم رہے۔
خوبصورت اداکارہ سجل علی نے پاکستانی جھنڈے کی خوبصورت تصویر شیئر کرتے ہوئے تمام اہل وطن کو جشن آزادی کی مبارکباد دی۔ پاکستان کے مشہور گلوکار علی ظفر نے جشن آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہمیشہ امن اور برداشت سے رہیں اورایک دوسرے سے محبت کریں۔ نامور پاکستانی اداکارہ صبا قمر نے بھی پاکستانی جھنڈے کی تصویر کے ساتھ لوگوں کو جشن آزادی کی مبارکباد دی۔
سوشل میڈیا اسٹار زید علی نے محب وطن پاکستانی ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے لکھا کہ ایک دن آئے گا جب پاکستان پوری دنیا پر چھا جائے گا ، دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو مٹا نہیں سکتی۔ اداکارہ حریم فاروق نے مشہور ملی نغمے ’’یہ وطن تمہارا ہے تم ہو پاسبان اس کے ‘‘ لکھ کر تمام لوگوں کو مبارکباد دی۔ نامور ماڈل و اداکار عدیل ہاشمی نے نہایت خوبصورت انداز میں جشن آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئےکہا کہ ان تمام لوگوں کو جشن آزادی بہت مبارک جنہوں نے پاکستان کو ایک خوبصورت ملک بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔
اداکارہ ثروت گیلانی سر سے لے کر پیر تک پاکستانی رنگ میں رنگی ہوئی نظر آئیں۔ رابعہ بٹ نے پاکستانی رنگوں میں سجی اپنی ایک خوبصورت تصویر مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے تمام اہل وطن کو جشن آزادی کی مبارکباد دی۔ اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے ویڈیو پیغام کے ذریعے تمام لوگوں کو جشن آزادی کی مبارکباد دی۔ نامور پاکستانی اداکارہ ارمینہ خان نے ٹوئٹر پر تمام لوگوں کو جشن آزادی کی مبارکباد دی۔ پاکستان شوبز انڈسٹری کے صف اول کے اداکار ہمایوں سعید نے پاکستان کیلئے دعا کرتے ہوئے کہا کہ خدا پاکستان کو ہمیشہ سلامت رکھے اور برے لوگوں سے ہمارے ملک کی حفاظت کرے۔