انٹرٹینمنٹ

یوم آزادی کے موقع پر مومنہ مستحسن کا 30 ہزار فٹ بلندی پر فن کا مظاہرہ

کراچی: پی آئی اے کی پرواز پی کے 308میں مشہور پاکستانی گلوکارہ مومنہ مستحسن نے سبز ہلالی پرچم میں ملبوس ہوکر مسافروں کے سامنے ملی نغمہ ’’دل دل پاکستان‘‘ گا کر انہیں خوشگوار حیرت میں ڈال دیا۔ ملک بھر میں پاکستان کا 70 واں جشن آزادی نہایت جوش و جذبے کےساتھ منایا جارہا ہے، اس موقعے پر پاکستانی فنکار بھی کسی سے پیچھے نہیں اور ملک کی خوشیوں میں اپنا بھرپور حصہ ڈال رہے ہیں۔

یوم آزادی کے موقع پر پاکستان کی قومی ائیرلائن پی آئی اے نے مسافروں کو ایک ایسا سرپرائز دیا کہ لوگ خوشی سے جھوم اٹھے۔

پی آئی اے انتظامیہ نے گزشتہ روز کوک اسٹوڈیو سے شہرت حاصل کرنے والی خوبرو گلوکارہ مومنہ مستحسن کو جشن آزادی کے موقع پر ملی نغمہ گانے کی دعوت دی جسے قبول کرتے ہوئے انہوں نے دورانِ پرواز پاکستان کا مشہور ملی نغمہ ’’دل دل پاکستان‘‘ گا کرسماں باندھ دیا۔ لوگ ملی نغمے کی سریلی دھنوں پر جھومتے رہے۔

پی آئی اے انتظامیہ نے ٹوئٹر پر مومنہ مستحسن کی طیارے کے اندر لائیو پرفارمنس کی تصاویر شیئر کی ہیں جن میں مومنہ سفید اور سبز رنگ کے کپڑوں میں ملبوس پاکستان کے رنگ میں رنگی ہوئی نہایت خوبصورت لگ رہی ہیں۔ جب کہ طیارے میں موجود مسافروں کے چہرے بھی اپنے درمیان پاکستان کی نامور گلوکارہ کو دیکھ کر خوشی سے کھلے ہوئے ہیں۔ لوگ اس پرفارمنس کے درمیان مومنہ کے ساتھ سیلفیاں لیتے رہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close