انٹرٹینمنٹ

میں آپ کی اور آپ کے خاندان کی خیریت کے لیے دعا گو ہوں

کار حادثے کا شکار ہونے والے بھارتی کرکٹر رشبھ پنت کیلئے ماڈل اروشی روتیلا نےنیک تمناؤں کا اظہار کر دیا۔

انسٹاگرام پر اپنی تصویر کے ساتھ خفیہ انداز میں رشبھ کیلئے پیغام لکھنے کے بعد اروشی نے ٹوئٹر پر بھی کھلاڑی کی صحتیابی کیلئے ٹوئٹ کر دیا۔

اروشی نے کسی کا نام لئے یا رشبھ کو ٹیگ کئے بغیر لکھا کہ ’میں آپ کی اور آپ کے خاندان کی خیریت کے لیے دعا گو ہوں‘۔

اروشی اور بھارتی کھلاڑی کے مداحوں کا کہنا ہے کہ اداکارہ نے یہ ٹوئٹ رشبھ پنت کیلئے کی ہے اور وہ ان کی صحت کو لے کر فکر مند ہیں۔

یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل اروشی اور رشبھ پنت کے درمیان سوشل میڈیا پر تلخ جلموں کا تبادلہ ہوا تھا اروشی نے رشبھ پنت کے بارے میں میڈیا پر کہا تھا کہ وہ ان سے ملنے کیلئے ہوٹل کی لابی میں کئی گھنٹوں بیٹھے رہے تھے جبکہ کرکٹر نے اروشی کی باتوں کو جھوٹ قرار دے دیا تھا۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close