انٹرٹینمنٹ

پریانکا اوردپیکا ہالی ووڈ میں فلاپ

نیویارک: بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون اورپریانکاچوپڑا دونوں ہی نے ہالی ووڈ میں انٹری دی اور فلموں میں کام کیا جب کہ کامیابی بھی حاصل کی لیکن کچھ عرصے بعد ہی دونوں اداکاراؤں کو وہ توجہ نہ ملی جو انہیں اپنے ہالی ووڈ کرئیرمیں آغاز میں ملی تھی۔ بھارتی میڈیارپورٹس کے مطابق بالی ووڈ نگری میں اداکارہ پریانکا اوردپیکا نے شانداراداکاری کے بعد ہالی ووڈ میں بھی اپنا نام کمایا جب کہ اپنی اپنی ہالی ووڈ میں پہلی کامیاب فلموں کے بعد انہیں دیگر فلموں میں بھی کاسٹ کیا گیا جب کہ دونوں اداکاراؤں کو ٹین چوائس ایوارڈزکے لیے نامزد کیا گیا۔
اداکارہ پریانکا چوپڑا کو ان کی فلم ’بے واچ‘ کے لیے نامزد کیا تھا جب کہ دپیکا پڈوکون کوفلم ’ٹرپل ایکس آف دی زینڈرکیج‘ کے لیے نامزد کیا گیا تھا تاہم دونوں ہی اداکارٹین ایوارڈز حاصل کرنے میں کامیاب نہ ہوسکیں جب کہ ان کے برعکس پریانکا کی جگہ اداکار لیوک اوینس جب کہ دپیکا کی جگہ اداکاری گال گیدوت لے اڑیں۔
واضح رہے کہ اداکارہ دپیکا اورپریانکا چوپڑا دونوں ہی بالی ووڈ میں زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارائیں ہیں اور ان کو ہر ہدایت کار اور پروڈیوسر اپنی فلم میں کاسٹ کرنے کے کی خواہش رکھتا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close