انٹرٹینمنٹ

ہمارے معاشرے سے ’وفاداری‘ ختم ہورہی ہے : نادیہ خان

خواتین کا معاشی خود کفیل ہونا طلاقوں کی بڑی وجہ ہے

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف فنکارہ نادیہ خان نے پاکستان میں طلاقوں کی شرح بڑھنے کی وجوہات بتائی ہیں۔

نادیہ خان کی اپنی دو شادیاں ختم ہوچکی ہے اور تیسری شادی سے قبل وہ کچھ عرصہ اکیلے اپنے بچوں کی پرورش کرتی رہیں۔

تازہ انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ ہمارے معاشرے سے ’وفاداری‘ ختم ہورہی ہے، پرانے زمانے میں کسی لڑکی سے عشق لڑانا بہت مشکل تھا لیکن آج کل سوشل میڈیا کی وجہ سے سب عام ہوگیا ہے اسی لئے مردوں کو اپنی بیویوں سے بوریت محسوس ہوتی ہے اور وہ وفادار نہیں رہتے۔

نادیہ خان نے بتایا کہ ان کی کئی سہیلیاں شادی شدہ افراد سے عشق لڑارہی ہیں جو کہ مناسب نہیں ہے لیکن اس تمام عمل سے طلاقوں کی شرح بڑھ رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج کل خواتین معاشی طور پر خودکفیل ہوگئی ہیں چناں چہ وہ شوہر کے ساتھ تھوڑی سی ناموافقت بھی برداشت نہیں کرتیں، ان کا خیال ہوتا ہے کہ وہ اکیلے رہ کر اپنے بچوں کی پرورش کرسکتی ہیں اس لئے اسے شوہر کی ضرورت نہیں ہے اور وہ طلاق کی طرف چلی جاتی ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close