انٹرٹینمنٹ
میری پہلی گرل فرینڈ گوری خان ہی تھیں، شاہ رخ خان
شاہ رخ خان نے ٹوئٹر پر ایک سیشن کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی پہلی گرل فرینڈ اہلیہ گوری خان ہی تھیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک پرستار نے کنگ خان سے پوچھا کہ آپ کی پہلی گرل فرینڈ کون تھیں؟ شاہ رخ خان نے جواب دیا کہ وہ میری اہلیہ گوری خان ہی تھیں۔
ٹوئٹر سیشن میں زیادہ تر مداحوں نے نئی فلم ’پٹھان‘ سے متعلق سوالات کیے۔
My wife Gauri https://t.co/PyOqFUf7zz
— Shah Rukh Khan (@iamsrk) January 12, 2023
شاہ رخ خان نے کہا کہ 10 منٹ تک جو چاہیں پوچھیے پھر مجھے بچوں کے ساتھ پٹھو کھیلنے جانا ہے۔
ایک پرستار نے ازراہ مذاق سوال کیا کہ پٹھان کے لیے کتنی فیس لی؟ شاہ رخ نے جواب دیا کیوں سائن کرنا ہے اگلی فلم میں؟