انٹرٹینمنٹ

بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے کو ٹیکس کی عدم ادائیگی پر نوٹس جاری

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ایشوریا رائے بچن کو مہاراشٹر کی حکومت کی جانب سے ٹیکس کی عدم ادائیگی پر نوٹس جاری کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، اداکارہ ایشوریہ رائے بچن کو مہاراشٹر حکومت کی جانب سے ناسک شہر کے قریب سنار ضلع میں موجود اپنی زمین کے پارسل کے لیے غیر زرعی (این اے) ٹیکس کی عدم ادائیگی پر نوٹس ملا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، اداکارہ کی جانب سے مہاراشٹر حکّام کو بتایا گیا ہے کہ وہ اگلے دو دنوں میں ٹیکس کی ادائیگی کر دیں گی۔

ایشوریہ رائے کو جاری کردہ نوٹس کے مطابق، انہیں ضلع سنار میں اپنی زمین کے پارسل کے لیے 21,960 بھارتی روپے ادا کرنے ہوں گے اور بقایا رقم این اے ٹیکس کی شکل میں ادا کرنی ہے

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close