انٹرٹینمنٹ

راکھی ساونت کو رہا کردیا گیا

اسکینڈل کوئین راکھی ساونت کو چند گھنٹوں بعد ہی رہا کردیا گیا

امبولی پولیس نے تھانے میں کئی گھنٹوں کی تفتیش کے بعد اسکینڈل کوئین راکھی ساونت کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر رہا کردیا۔

راکھی ساونت کو ممبئی کے امبولی تھانے کی پولیس نے 19 جنوری کی سہ پہر سے قبل گرفتار کیا تھا۔

راکھی کے خلاف بولڈ و متنازع اداکارہ شرلن چوپڑا نے گزشتہ برس نومبر میں سائبر کرائم ایکٹ سمیت بدنام کرنے کی دفعات کے تحت مقدمہ دائر کروایا تھا، جس بنیاد پر راکھی ساونت کو گرفتار کیا گیا تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Bombay Times (@bombaytimes)

راکھی ساونت پر الزام ہے کہ انہوں نے پریس کانفرنسز کے دوران صحافیوں کو شرلن چوپڑا کی مبینہ برہنہ ویڈیوز اور تصاویر دکھا کر انہیں بدنام کیا اور ان کے لیے نامناسب زبان کا بھی استعمال کیا تھا۔

راکھی ساونت کے خلاف شرلن چوپڑا نے نومبر 2022 میں مقدمہ دائر کروایا تھا، تاہم پولیس نے انہیں کئی ہفتوں بعد 19 جنوری کو گرفتار کیا اور بعد ازاں انہیں رہا بھی کردیا۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close