نوجوان فنکار سوشل میڈیا پر اپنے درمیان جاری لفظی جنگ کو ختم کریں
ایک دوسرے کی عزت کریں ایک دوسرے کے نجی معاملات سے دور رہیں
سینئر اداکارہ فضیلہ قاضی نے نوجوان فنکاروں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے درمیان جاری ڈیجیٹل جنگ کو ختم کر دیں۔
اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ویڈیو پیغام شیئر کرتے ہوئے فضیلہ قاضی نے نام لئے بغیر فنکاروں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر اپنے درمیان جاری لفظی جنگ کو ختم کریں اور ایک دوسرے کی نجی زندگی میں مداخلت نہ کریں۔
فضیلہ قاضی نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ جب میں صبح اُٹھی تو خوشگوار موسم دیکھ کر دل خوش ہوا مگر میں نے جیسے ہی انسٹاگرام کھولا تو دل خراب ہوگیا۔
View this post on Instagram
اداکارہ کا کہنا تھا کہ ہمارے نوجوان فنکاروں میں جو ڈیجیٹل جنگ شروع ہوگئی ہے اسے براہِ کرم ختم کریں لیگل نوٹس نہ بھیجیں ایک دوسرے کی عزت کریں ایک دوسرے کے نجی معاملات سے دور رہیں خود بھی جیئیں دوسروں کو بھی جینے دیں اور ایک دوسرے کے ساتھ پروفیشنلی کام کریں۔
یاد رہے کہ فیروز خان اور دیگر فنکاروں کے درمیان سوشل میڈیا پر نجی معلومات وائرل کرنے پر تنازعہ چل رہا ہے جس کے بعد ان کی جانب سے ایک دوسرے کو لیگل نوٹس بھیجنے کا سلسلہ جاری ہے۔