انٹرٹینمنٹ

ماہرہ خان کی نامناسب کپڑوں میں ڈانس کی ویڈیو وائرل، صارفین آگ بگولہ ہوگئے

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہرہ خان اکثر سوشل میڈیا پر متحرک نظر آتی ہیں اور اپنی نت نئی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں لیکن کئی بار انہیں اپنے لباس کی وجہ سے سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

موسم سرما کے آتے ہی ہر طرف شادیوں کا سلسلہ شروع ہوجاتا ہے اور انہیں تقریبات کے دوران کچھ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوجاتی ہیں جیسے عائشہ نامی لڑکی جس نے ’میرا دل یہ پکارے آجا‘ پر رقص کیا تھا اور اب ماہرہ خان کی ایک ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں انہیں غیر مناسب لباس زیب تن کیے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

ماہرہ خان نے یہ ڈانس پاکستان کے میوزک پروڈیوسر تورہان جیمز کی شادی پر کیا جسے دیکھنے کے بعد صارفین نے اداکارہ کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

 

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ماہرہ خان نے غیر مناسب لباس زیب تن کیا ہوا ہے اور بالی ووڈ گانوں پر دوستوں کے ساتھ ڈانس کر رہی ہیں۔

ماہرہ خان کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے ملے جلے ردعمل سامنے آئے کسی نے ان کی تعریف کی تو کسی نے انہیں خوب تنقید کا نشانہ بنایا۔

واضح رہے کہ اداکارہ نے ’مولا جٹ‘، ’رئیس‘، ’قائد اعظم زندہ باد‘ اور کئی مشہور فلموں اور ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close