انٹرٹینمنٹ
بھارت: سنی لیونی کی فیشن شو میں شرکت سے ایک روز پہلے دھماکا
بھارت میں فیشن شو کی جگہ سے 100 میٹر کی دوری پر زوردار دھماکا ہوا ہے جہاں اداکارہ سنی لیونی کو بھی شرکت کرنی تھی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مانی پور کے دارالحکومت کے علاقے میں صبح ساڑھے 6 بجے زوردار دھماکا ہوا تاہم اس واقعے میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔
رپورٹس کے مطابق جائے دھماکا سے 100 میٹر دور ہونے والے فیشن شو میں کل سنی لیونی کو شرکت کرنی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق تحقیقات جاری ہیں کہ دھماکے کے لیے کس چیز کا استعمال کیا گیا تھا۔
پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ دھماکا دستی بم پھٹنے سے ہوا۔
رپورٹس کے مطابق فی الحال دھماکے کی ذمے داری کسی گروپ نے قبول نہیں کی ہے۔