انٹرٹینمنٹ

اپنے شوہر عادل اور اس کی گرل فرینڈ پر ’غیر ازدواجی تعلق‘ کا کیس کرنے عدالت جارہی ہوں : راکھی ساونت

میرے شوہر عادل نے مجھ سے جھوٹ بولا اور چیٹنگ کی، میں اسے نہیں چھوڑوں گی

 بھارتی اداکارہ راکھی ساونت نے ’ غیر ازدواجی تعلق‘ پر اپنے شوہر کے خلاف کیس کرنے کا اعلان کر دیا

بھارتی میڈیا سے گفتگو میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ میرے شوہر عادل نے مجھ سے جھوٹ بولا اور چیٹنگ کی، میں اسے نہیں چھوڑوں گی۔

راکھی اور عادل کا جھگڑا اب عدالت پہنچ گیا ہے اور اداکارہ نے گھریلو تشدد کے الزام پر اپنے شوہر کو گرفتار بھی کروایا ہے۔

کیس کی پہلی سماعت کے موقع پر راکھی ساونت کا کہنا تھا کہ میں نے اپنے تمام ثبوت اوشیوارا پولیس اسٹیشن میں جمع کرادیئے ہیں اور ان کی مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ میں عدالت اس لئے آئی ہوں تاکہ اپنی طرف کی کہانی بتا سکوں، عادل کو ضمانت نہیں ملنی چاہئے، میں یہاں انصاف لینے آئی ہوں، عادل نے مجھ پر تشدد کیا اور چیٹنگ کی اور اس نے میری رقم بھی چوری کی۔

راکھی نے عادل پر یہ الزام بھی لگایا ہے کہ وہ پیسوں کیلئے غیر مناسب ویڈیوز کی تجارت کرتا ہے، اداکارہ کے مطابق انہوں نے اپنا کیس سائبر کرائم ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ شیئر کردیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close