بالی ووڈ اداکارہ سوارا بھاسکر رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں
خوبرو بالی ووڈ اداکارہ سوارا بھاسکر نے مسلمان بھارتی سیاستدان سے شادی کرلی
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ سوارا بھاسکر نے بھارت کی سیاسی پارٹی سماج وادی کے رُکن فہد احمد سے شادی کر لی۔
وِیرے دی ویڈنگ اسٹار سوارا بھاسکر نے سوشل میڈیا پر بھی اپنی شادی کی تصدیق کی ہے کہ انہوں نے اپنی قریبی دوست فہد احمد سے کورٹ میرج کر لی ہے جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔
سوارا بھاسکر نے سوشل میڈیا پر فہد احمد سے شادی کی تصدیق کرتے ہوئے لکھا کہ ’ہم اکثر کسی ایسی چیز کو ڈھونڈتے ہیں جو ہمارے بےحد نزدیک ہوتی ہے ہم پیار ڈھونڈ رہے تھے لیکن ہمیں دوستی پہلے مل گئی اور پھر ہم نے ایک دوسرے کو ڈھونڈ لیا۔ فہد ضِرار احمد میرے دل میں خوش آمدید، اس میں تھوڑی افراتفری ہے لیکن یہ تمہارا ہے۔‘
View this post on Instagram
اداکارہ کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو میں انہیں فہد احمد کے ساتھ کورٹ میرج کرتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے جبکہ اس سے قبل اداکارہ نے مہندی کی تصاویر بھی مداحوں کے ساتھ شیئر کی تھی۔
یاد رہے کہ سوارا بھاسکر اداکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ سیاست میں بھی دلچسپی رکھتی ہیں وہ اکثر حکومت مخالف بیانات کے باعث سُرخیوں کاحصہ بنی رہتی ہیں۔