انٹرٹینمنٹ

آسکر تقریب کے تاریخی لمحات کو بھرپور انجوائے کیا۔ پریانکا چوپڑا

ممبئی۔  بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے انکشاف کیا ہے آسکر ایوارڈز کی تقریب میں شرکت کے موقع پروہ خود پر بہت دباؤ محسوس کر رہی تھیں اور خاصی نروس بھی تھیں۔ایک انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ سفید لباس پہننا ان کی اپنی چوائس تھی وہ پریشان تھیں کہ نہ جانے انھیں اس لباس میں سراہا جائے کہ نہیں۔انھوں نے کہا کہ انھیں اس وقت بہت خوشی ہوئی جب سب نے ان کے لباس کی تعریف کی۔ پریانکا چوپڑہ نے مزید کہا کہ ایوارڈ دیتے وقت بھی تھوڑی سی نروس تھیں لیکن جلد ہی انھوں نے اس پر قابو پالیا۔ان کا کہنا تھا کہ آسکر تقریب میں شرکت ان کی زندگی کے تاریخی لمحات تھے جو وہ کبھی بھلا نہیں سکیں گی۔انھوں نے اس موقع پر بھرپور انجوائے کیا۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close