انٹرٹینمنٹ

سری دیوی کی شکل میں ایک بار پھر ماں مل گئی، سجل علی

کراچی: اداکارہ سجل علی نے سری دیوی کے ساتھ اپنے رشتے کی نوعیت بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ سری دیوی کے ساتھ ان کا رشتہ خونی رشتے سے زیادہ مضبوط ہے۔خوبصورت آنکھوں اور دلکش چہرے والی نامور پاکستانی اداکارہ سجل علی اپنی پہلی بالی ووڈ فلم ’’مام‘‘ کی شوٹنگ کے دوران کپور فیملی خاص طور پر سری دیوی کے بے حد قریب آگئی تھیں، شوٹنگ کے دوران سجل علی کا رشتہ کپور فیملی سے اتنا مضبوط ہوگیا تھا کہ وہ سری دیوی کی تیسری بیٹی بن گئی تھیں، فلم کی شوٹنگ ختم ہوئے کافی عرصہ بیت چکا ہے لیکن سجل علی ابھی تک سری دیوی کی محبت بھلا نہیں سکی ہیں ،سجل نے صرف کہنے کیلئے سری دیوی کو اپنی ماں نہیں مانا بلکہ ایک اچھی بیٹی ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے سری دیوی کیلئے محبت بھرا پیغام دیا ہے۔
اداکارہ سجل علی نے حال ہی میں انسٹا گرام پر سری دیوی کی ایک خوبصورت تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنی محبت کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ زندگی میں کچھ رشتے ایسے ہوتے ہیں جو خونی رشتوں سے زیادہ اہم ہوجاتے ہیں، میرا اور چاندنی (سری دیوی)کا رشتہ بھی کچھ ایسا ہی ہے، سری دیوی میرے لیے بہت خاص ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close