بپاشا باسو میڈیا سے چہرہ چھپانے پر مجبور
ممبئی: بالی ووڈ بیوٹی بپاشا باسواپنے شوہرکرن سنگھ گروور کے ساتھ حال ہی میں بھارتی فیشن ڈیزائنر راکی کے گھر کے باہر دیکھی گئیں تاہم انہوں نے میڈیا کو دیکھتے ہی اپنا چہرہ چھپا لیا۔ بڑے پردے پراپنے حسن کے جلوے بکھیرنے والی بالی ووڈ کی حسیناؤں کو اگربنا میک اپ کے دیکھ لیا جائے تو لوگوں کو یقین ہی نہیں آئے گا کہ اپنے حسن سے لوگوں کو دیوانہ بنانےوالی اداکارائیں حقیقت میں بالکل بھی خوبصورت نہیں ہیں، اداکارہ بپاشا باسو بھی اسکرین پر بہت خوبصورت نظرآتی ہیں لیکن حقیقت کچھ اور ہے۔
حال ہی میں بپاشا باسو اپنے شوہر کرن سنگھ گروور کے ساتھ بھارتی فیشن ڈیزائنر راکی کے گھرتقریب میں شرکت کی غرض سے گئی تھیں،تقریب میں شرکت کے لیے بپاشانے کسی بھی قسم کے میک اپ سے گریز کیا تھاشاید انہیں اندازہ نہیں تھا کہ وہاں میڈیا بھی موجود ہوگا،لیکن جیسے ہی انہوں نے میڈیا کو دیکھا اپنے چہرے کو چھپانا شروع کردیا۔ واضح رہے کہ بپاشا باسو نے شادی کے بعد بالی ووڈ سے کنارہ کشی اختیار کرلی ہے تاہم فلموں سے یہ دوری عارضی ہے جیسے ہی انہیں اچھے اسکرپٹ کی پیشکش ہوئی وہ جلد دوبارہ فلموں میں نظر آئیں گی۔