معاشرتی اقدار کو سامنے رکھ کر فلمیں پروڈیوس کی جائیں، کبریٰ خان
لاہور: اداکارہ وماڈل کبریٰ خان نے کہا ہے کہ اب نئے دور کے حساب سے ہر چیز بدل رہی ہے، ہمارے معاشرے کی پرانی اقدار بھی آہستہ آہستہ تبدیل ہورہی ہیں لیکن فلم انڈسٹری کو ملک کی اقدار کو سامنے رکھ کر کام کرنا چاہیے اور فلموں میں مشرقی اقتدار کو فروغ دینا چاہیے تاکہ دنیا پاکستان کا ایک منفرد اور مثبت تاثر ابھر سکے۔۔نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے کبریٰ خان نے کہا ہے کہ اب نئے دور کے حساب سے ہر چیز بدل رہی ہے ،ہمارے معاشرے کی پرانی اقدار بھی آہستہ آہستہ تبدیل ہورہی ہیں لیکن فلم انڈسٹری کو ملک کی اقدار کو سامنے رکھ کر کام کرنا چاہیے اور فلموں میں مشرقی اقتدار کو فروغ دینا چاہیے تاکہ دنیا پاکستان کا ایک منفرد اور مثبت تاثر ابھر سکے۔
اداکارہ نے کہا کہ ٹی وی ڈراموں اورفلموں میں معاشرتی اقدار کوفروغ دینا چاہیے اور ان کو اچھے انداز سے پیش کرنا چاہیے تاکہ نئی نسل اقدار کوفخر سے اپنا سکے۔ فنون لطیفہ کے مختلف شعبے ہمیشہ ہی لوگوں کی توجہ کا مرکز رہتے ہیں۔ اداکاری، گلوکاری، میزبانی، فیشن، رقص، مصوری، ڈائریکشن اور پروڈکشن سمیت دیگرتکنیکی شعبے دکھنے میں جس قدر آسان ہیں، حقیقت میں ایسا نہیں۔ ان شعبوں سے وابستہ لوگ جو کام کرتے ہیں، وہ ہرکسی کے بس کی بات نہیں۔ یہی وجہ ہے کہ شوبز سے وابستہ لوگ ہرمحفل کی جان اور شان مانے جاتے ہیں۔ مگریہ مقام انھی لوگوں کو ملتا ہے جواپنا کام نہایت ایمانداری، محنت اورلگن کے ساتھ انجام دیتے ہیں۔
کبریٰ خان نے کہا کہ میں نے جب شوبزکی دنیا میں قدم رکھا توشروعات ماڈلنگ سے ہی کی، لیکن پھرمختلف گلوکاروں کے گیتوں میں ماڈلنگ کرتے ہوئے ایکٹنگ کا موقع ملا۔ پاکستان میں ٹی وی ڈراموں اورفلم میں کام کیا اوراب یہ سلسلہ کامیابی سے جاری ہے۔ انھوں نے کہا کہ شوبزکی انڈسٹری بہت چھوٹی سی ہے اوراللہ پاک نے اس کام کے لیے جن لوگوںکو منتخب کیا ہے، وہ سب کے سب بہت سپیشل ہیں۔ میں نے اپنی زندگی میں ایک ہی چیزسیکھی ہے کہ ہمیں ہرروز کچھ نہ کچھ نیا سیکھنا چاہیے۔
اداکارہ نے کہا کہ میرا یہ ماننا ہے کہ پیسے لگا کرکبھی بھی کامیابی حاصل نہیں کی جاسکتی۔ ہرکوئی چاہتا ہے کہ وہ راتوں رات شہرت کی بلندیوں تک پہنچ جائے لیکن اس کے لیے محنت ضروری ہے۔ اسی عزم کے ساتھ شوبزانڈسٹری میں کام کررہی ہوں اوریہ اللہ پاک کا خاص کرم ہے کہ مجھے بہت جلد وہ مقام مل گیا ، جس کے لیے لوگ برسوں محنت کرتے ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں کبریٰ خان نے کہا کہ شوبز کے مختلف شعبوں میں کام کرنے کے بارے میں فی الحال توکچھ نہیں سوچا، لیکن مستقبل میں ایسا ہوبھی سکتا ہے۔ کیونکہ اب توآل راؤنڈ پرفارمنس بے حدضروری ہے۔ خود ایک ہی شعبے تک محدود رکھنا موجودہ دورمیں درست نہیں ہے۔ اگرآپ کے پاس صلاحیت ہے کہ آپ اچھا گانا گا سکتے ہو یا میزبانی کرسکتے ہوتوخود کوایکٹنگ یا ماڈلنگ تک محدود رکھنا درست نہیں۔