انٹرٹینمنٹ

 انڈسٹری میں زیادہ تر خواتین پر ان کی جسمانی ساخت، چہرے پر سوالات اٹھائے جاتے ہیں

سروین چاولہ ایک ہندوستانی اداکارہ اور ڈانسر ہیں، جو فلموں کے ساتھ ساتھ چھوٹے پردے پر بھی دکھائی دیتی ہیں ۔

انہوں نے اپنے کریئر کی شروعات ٹی وی شو کہیں تو ہوگا اور کجل سے کی تھی ۔ اداکارہ نے اپنے سفر میں کئی نشیب و فراز دیکھے ہیں ۔ وہ کاسٹنگ کاوچ کا بھی شکار ہوچکی ہیں ۔

ایک انٹرویو میں سروین نے کاسٹنگ کاوچ اور باڈی شیمنگ پر کھل کر بات کی ۔

انہوں نے بتایا کہ کیسے ایک میٹنگ کے دوران ان سے ان کے جسم کے اعضا کے سائز کو لے کر سوال کیا گیا ۔ سروین کا کہنا ہے کہ انہیں اپنے موٹاپے یا بڑھے ہوئے وزن کو لے کر باڈی شیمنگ کا درد بھی جھیلنا پڑا ۔

اداکارہ نے بتایا کہ ان کی ڈیبیو فلم کی پہلی میٹنگ کے دوران ان سے ان کا وزن، کمر اور سینے کا سائز پوچھا گیا ۔

اداکارہ نے بتایا تھا کہ ممبئی میں ان کی پہلی فلم کی میٹنگ کے دوران ان کے ساتھ ایسا ہوا تھا ۔ اس کی وجہ سے سروین کو خود پر شبہ ہونے لگا تھا جب کہ ان کے اپیئرنس ، وزن اور کمر اور سینے کے سائز پر گندے سوالات کئے گئے ۔

سروین نے انٹرویو میں بتایا کہ ساوتھ انڈین فلم انڈسٹری بھی کاسٹنگ کاوچ سے اچھوتا نہیں ہے ۔

انہوں نے اس کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ وہاں ایسا بہت ہوتا ہے ۔ جب وہ ٹی وی کی دنیا سے فلموں میں آنے کی کوشش کررہی تھیں تو ممبئی میں ان کی پہلی فلم میٹنگ کے دوران ہوا تھا ۔ ان سے کہا گیا تھا کہ 56 کلو وزن کے ساتھ آپ فلموں میں کام کیسے کرسکتی ہیں ۔

سروین چاولہ کا کہنا ہے کہ انڈسٹری میں زیادہ تر خواتین پر ان کے جسمانی ساخت، چہرے پر سوالات اٹھائے جاتے ہیں، ان کے وزن کو لے کر بھی سوالات اٹھتے ہیں ۔ آپ کی کمر کا سائز کیا ہے؟ آپ کی بریسٹ کا سائز کیا ہے؟ جیسے سوالات پوچھتے ہیں ۔

سروین چاولہ بالی ووڈ میں اپنی بولڈنیس کیلئے بھی جانی جاتی ہیں ۔ انہوں نے ایکتا کپور کے سیریل کسوٹی زندگی کی سے اداکاری کریئر کی شروعات کی تھی ۔ اداکارہ نے بالی ووڈ کی کئی فلموں میں کام کیا ہے ۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close