انٹرٹینمنٹ

گھر کے حالات اچھے نہیں تھے اس لئے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا

والدین بچوں کو وہ زندگی میسر نہیں کر پارہے تھے جیسا وہ چاہتے تھے

خوبرو اداکارہ رانی مکھرجی نے انٹرویو میں انکشا ف کیا کہ وہ اداکاری کو لے کر اتنی شوقین نہیں تھیں تاہم ان کے حالات اچھے نہیں تھے اور انہیں پیسوں کی ضرورت تھی اس لئے انہوں نے اداکاری کے پیشے کو اپنایا۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان کے والدین بچوں کو وہ زندگی میسر نہیں کر پارہے تھے جیسا وہ چاہتے تھے شاید یہی وجہ تھی کہ ان کی والدہ نے بھی انہیں اداکار بننے کا مشورہ دیا اور اس کیلئے ان پر دباؤ بھی ڈالا۔

بالی ووڈ کے بڑے بڑ ے اسٹارز شاہ رُخ خان، سلمان خان اور عامر خان کے ساتھ کئی فلموں میں ہیروئن کا کردار ادا کر کے رانی مکھرجی نے خوب شہرت حاصل کی۔

https://www.facebook.com/watch/?v=709329074313581

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان کے گھر والے انہیں بہت سپورٹ کرتے تھے اور اب شادی کے بعد انہوں نے جو اپنا نیا خاندان بنایا ہے یعنی ان کی بیٹی اور شوہر بھی انہیں بہت سپورٹ کرتے ہیں۔

رانی مکھرجی اپنی مشہور فلم بنٹی اور ببلی کے بعد جلد اپنی فلم ’Mrs. Chatterjee Vs Norway‘ میں مرکزی کردار نبھاتی نظر آئیں گی جو 17 مارچ 2023 کو بھارت کے سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

رانی مکھرجی کے والد رام مکھرجی بنگالی فلم انڈسٹری کے ہدایتکار اور پروڈیوسر ہیں۔ اداکارہ نے 1996 میں اپنے والد کی بنگالی فلم بیات پھول سے شوبز انڈسٹری میں قدم رکھا تھا جس کے بعد انہوں نے بلاک بسٹر فلم غلام اور کچھ کچھ ہوتا ہے سے خوب نام کمایا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close