فیروز خان کی بہن دعا ملک نے علیزے فاطمہ کو آڑے ہاتھوں لے لیا
پاکستان کے معروف اداکار فیروز خان کی سابقہ اہلیہ کے دوسری شادی سے متعلق بیان پر اداکار کی بہن دعا ملک نے علیزے فاطمہ کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
حال ہی میں پاکستان کے معروف اداکار فیروز خان کی بہن و اداکارہ دعا ملک نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک اسٹوری پوسٹ کی ہے جس میں انہوں نے علیزے فاطمہ کا نام لیے بغیر ان کے شادی والے بیان پر ردعمل دیا ہے۔
انہوں نے لکھا کہ ’ میں صرف سوشل میڈیا پر سکرول کر رہی تھی، اسی دوران خیال آیا کہ کچھ لوگ توجہ حاصل کرنے کے لیے کتنے لالچی بن جاتے ہیں ‘۔
View this post on Instagram
دُعا ملک نے لکھا کہ ’ میں نے ایسے لوگوں کو بھی دیکھا ہے جن میں نہ تو کوئی ٹیلنٹ ہے اور نہ ہی زندگی میں کوئی کامیابی حاصل کی ہے لیکن پھر بھی سلیبریٹی بننے کی بھرپور کوشش کرتے ہیں ‘۔
اداکارہ نے لکھا کہ ’ ہماری سوسائٹی کو کیا ہوتا جارہا ہے؟ لوگ پیسوں کے لئے کچھ بھی کرسکتے ہیں، سوشل میڈیا ایک لعنت ہے‘ ۔
اسٹوری پوسٹ کرنے کے کچھ ٹائم بعد ہی سوشل میڈیا صارفین نے دُعا ملک کو تنقید کا نشانہ بنایا تو انہوں نے اسٹوری ڈیلیٹ کر دی لیکن کچھ صارفین نے اسٹوری کا اسکرین سارٹ لے لیا تھا جو اب گردش کر رہا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کے معروف اداکار فیروز خان کی سابقہ اہلیہ علیزے فاطمہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پرمداحوں کے ساتھ سوال جواب کا سیشن رکھا تھا، جس میں انہوں نے مداحوں کی جانب سے طلاق کے بعد کی زندگی، مستقبل میں دوسری شادی اور بچوں کے حوالے سے پوچھے گئے سوالوں کے تسلی بخش جوابات دیے تھے۔