‘خان’ ہونا انڈسٹری میں کسی اعزاز سے کم نہیں : ملائیکہ اروڑا
طلاق کے بعد اپنے کنیت سے ‘خان’ ہٹانے پر مجھے صرف فائدہ نہیں بلکہ نقصان بھی ہوا۔
بالی ووڈ اداکارہ ملائیکہ اروڑا نے ایک بار پھر ’’خان‘‘ خاندان سے متعلق بیان دیکر توجہ حاصل کرلی۔
بھارتی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق ملائیکہ اروڑا نے اپنے حالیہ دیے گئے بیان میں کہا ہے کہ ’’میرے نام کے آخر سے خان ہٹ چکا ہے، مجھے انڈسٹری کے بہت سے لوگوں نے کہا کہ ارباز خان کا نام ہٹا کر غلطی کررہی ہیں لیکن میں سمجھتی ہوں کہ انڈسٹری میں اپنا نام بناچکی ہوں‘‘۔
انہوں نے کہا کہ ’طلاق کے بعد اپنے کنیت سے ‘خان’ ہٹانے پر مجھے صرف فائدہ نہیں بلکہ نقصان بھی ہوا۔ آپ سب لوگ جانتے ہیں کہ ‘خان’ ہونا انڈسٹری میں کسی اعزاز سے کم نہیں‘۔
ملائیکہ نے کہا کہ میرے لیے کنیت چھوڑنے کے قابل ہونا اور اپنی پہلی کنیت پر واپس جانا، اس نے مجھے خود کا احساس دلایا کہ میں زندگی میں کچھ کرسکتی ہوں۔
قبل ازیں انہوں نے اپنی دوسری شادی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے شادی کی کوئی جلدی نہیں ہے، ابھی میں اور ارجن کپور اپنا وقت انجوائے کر رہے ہیں۔
اداکارہ نے کہا مجھے نہیں لگتا محبت کی کوئی عمر ہوتی ہے، اگر ہمیں لگا کہ اب ہم شادی کے لیے تیار ہیں، تو کرلیں گے۔
واضح رہے کہ ارباز اور ملائکہ کی طلاق 2017 میں ہوئی تھی، جوڑے کی شادی 1998 میں ہوئی تھی اور دونوں کا ایک بیٹا بھی ہے۔