انٹرٹینمنٹ

نئی پاکستانی فلم میں اتنے فحش مناظر کہ متحدہ عرب امارات نے نمائش کی اجازت دینے سے انکار کردیا

دبئی: پاکستان میں فلم انڈسٹری کا طویل عرصے بعد احیا ہونے جا رہا ہے جو بلاشبہ ہماری ثقافت کیلئے اچھا ہے لیکن ان فلموں میں بے حیائی ، ذو معنی جملے اور لغو باتوں کی وجہ سے دنیا بھر میں ہماری بدنامی ہورہی ہے۔ فلم نا معلوم افراد 2 میں سینئر اداکار جاوید شیخ اور نیئر اعجاز جیسے لوگ بھی کام کر رہے ہیں لیکن متحدہ عرب امارات میں اس فلم کو فحش لباس اور بیہودہ جملوں کی وجہ سے نمائش کی اجازت نہیں مل سکی جو ہمارے لیے لمحہ فکریہ ہے۔

ڈیلی پاکستان گلوبل کی رپورٹ کے مطابق نامعلوم افراد 2 متحدہ عرب امارات میں 31 اگست کو (آج) ریلیز ہونا تھی لیکن اس کی ریلیز التوا کا شکار ہوگئی ہے۔یو اے ای کے سینسر بورڈ نے فلم کی ریلیز روکی ہوئی ہے، اور معاملہ نیشنل میڈیا کونسل کو بھجوایا ہوا ہے جہاں سے کلیئرنس ملنے کے بعد ہی فلم کو ریلیز کی اجازت دی جائے گی۔

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ فلم میں اداکاراﺅں کی جانب سے زیب تن کیے جانے والے فحش لباس، فلم میں عربوں کا اڑایا جانے والا مذاق اور انتہائی گھٹیا جملے بازی وہ وجوہات ہیں جن کی وجہ سے فلم کو مشکلات کا سامنا ہے۔ڈائریکٹر، پروڈیوسر اور فلم کی کاسٹ دبئی گئی تھی تاکہ وہاں تشہیری تقریبات میں حصہ لیا جا سکے لیکن سینسر بورڈ کے فیصلے کے باعث یہ ایونٹس منسوخ کردیے گئے۔

اردو ون فلم ڈویژن کے یوسف شارق کا کہنا ہے کہ یو اے ای کے سینسر بورڈ کی طرف سے فلم ریلیز کرنے کی اجازت نہیں دی جا رہی ، ہو سکتا ہے کہ کچھ قطع و برید کے بعد فلم ریلیز کرنے کی اجازت دے دی جائے، ’ فلم سے متعلقہ 7 لوگ دبئی آئے ہیں لیکن ہم نہیں چاہتے کہ انہیں کسی قسم کی مشکلات کا سامنا کرنا پڑے‘۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close