خوبرو اداکارہ ماہرہ خان نے اپنے شوبز کیرئیر کی شروعات کے انکشاف کر دیئے
جب میں نے انڈسٹری میں قدم رکھا تو سب نے مجھے ناک کی سرجری کے مشورے دیئے
کراچی آرٹس کونسل میں پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان کے اعزاز میں "ایک شام ماہرہ خان کے نام” نشست کا اہتمام کیا گیا جہاں ماہرہ نے اپنے کیرئیر سمیت کئی موضوعات پر گفتگو کی .
نشست کے دوران میزبا ن معروف ادیب و دانشور انور مقصود نے مزاحیہ انداز میں اداکارہ سوال کیا کہ "اُن میں اور شاہ رُخ خان میں سوائے ناک کے کیا ایک جیسا ہے؟”جس پر ماہرہ خان نے انکشاف کیا کہ "جب وہ شوبز انڈسٹری میں قدم رکھا تو لوگوں نے انہیں مشورہ دیا کہ ناک کی سرجری کروا لو” . تاہم ماہرہ نے اس مشورے پر عمل کرنے سے صاف انکار کرتے ہوئے کہا کہ”کبھی نہیں، اگر ناک کٹوا دی تو کیا فائدہ” . شاہ رُخ خان کے ساتھ فلم کرنے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر ماہرہ کا کہناتھا کہ "شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنا میرا خواب تھا اور مجھے بھارت میں کام کر کے بہت اچھا لگا” .
یاد رہے کہ ماہرہ خان نے2006 میں بطورِ ویڈیو جاکی (وی جے) اپنے شوبز کیرئیر کا آغاز کیا تھا . جس کے بعد ان کا فلم "بول” میں کردار ان کی شہرت کا پہلا پڑاو ثابت ہوا .