انٹرٹینمنٹ
میں نواب خاندان سے ہونے کے باوجود خود کو ممبئی کی لڑکی سمجھتی ہوں
بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ سارہ علی خان کا کہنا ہے کہ میں خود کو نواب خاندان کا نہیں سمجھتی
سارہ علی خان کا کہنا ہے کہ میں نواب خاندان سے ہونے کے باوجود خود کو ممبئی کی لڑکی سمجھتی ہوں۔
انہوں نے کہا کہ میں خود کو نواب خاندان کا نہیں سمجھتی۔ ممبئی میں ان کی پرورش عام بچوں کی طرح ہوئی، اس میں کوئی شاہی عنصر شامل نہیں تھا۔
بھارتی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے سارہ نے کہا کہ مجھے یہ بات بہت مضحکہ خیز لگتی ہے جب لوگ ایسا سوچتے ہیں، میں تو خود کو کبھی شاہی فرد نہیں کہتی۔
انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی زیادہ زندگی والدہ کے ساتھ جوہو میں گزاری ہے، باندرا میں والد سے ملنے جاتی تھی، ہماچل پردیش، کیدرناتھ، جموں کشمیر میں تعطیلات مناتی تھی۔
سارہ کا کہنا تھا کہ مجھے واقعی نہیں معلوم شاہی فرد ہونا کیا ہوتا ہے۔
واضح رہے کہ سارہ علی خان کے پڑ دادا برطانوی راج کے دوران ریاست پٹودی کے آخری حکمران تھے۔