پرینیتی کا پرانا انٹرویو پھر میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گیا
کبھی کسی سیاستدان سے شادی نہیں کروں گی
بالی ووڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور بھارتی سیاستدان راگھو چڈھا جلد شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے
اسی دوران پرینیتی چوپڑا کا شادی کے حوالے سے دیا گیا پرانا انٹرویو ایک بار پھر میڈیا کی خصوصی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔
اداکارہ انٹرویو میں شادی کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے یہ کہہ رہی ہیں کہ’بہت سارے اچھے آپشنز ہیں لیکن میں کبھی کسی سیاستدان سے شادی نہیں کرنا چاہوں گی ‘۔
انہوں نے اپنی بات کی وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ’جیسا کہ مجھے سفر، پانی، سمندر، تیراکی سے محبت ہے تو میں چاہتی ہوں کہ جس سے بھی میری شادی ہو، وہ ایک خود ساختہ شخص ہونا چاہیے‘۔
View this post on Instagram
انہوں نے مزید کہا کہ ’مجھے ایسے مرد پسند ہیں جنہوں نے اپنی زندگی خود بنائی ہو‘۔
اس کے علاوہ دونوں کی ایک ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں انہیں ائیرپورٹ پر دیکھا جاسکتا ہے۔
ویڈیو میں فوٹو گرافرز کو دیکھ کر پرینیتی کو شرماتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے جب کہ راگھو ویڈیو میں مسکرا رہے ہیں۔
خیال رہے کہ حال ہی میں پرینیتی کے ساتھی اداکار وگلو کار ہارڈی سندھو نے پری نیتی کی شادی کی خبروں کی تصدیق کی تھی۔