انٹرٹینمنٹ

آپ لوگوں کو میری شادی کی اتنی پرواہ کیوں ہے؟

شادی کے سوالات سے تنگ اداکارہ نیلم منیر نے صحافی کو دو ٹوک جواب دے  دیا

اداکارہ نیلم منیر کی سوشل میڈیا پر ایک مختصر سی ویڈیو وائرل ہے جس میں وہ شادی سے متعلق پوچھے جانے والے سوالات سے تنگ نظر آ رہی ہیں۔

اس وائرل ویڈیو میں نیلم منیر کا شادی سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں صحافی سے پوچھنا ہے کہ آپ لوگوں کو میری شادی کی اتنی پرواہ کیوں ہے؟ مجھے کوئی ٹینشن نہیں ہے، میں ابھی کام کرنا چاہتی ہوں، نہ کرو ایسے سوالات ابھی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by VeryFilmi (@veryfilmi)


واضح رہے کہ 31 سالہ نیلم منیر کی شادی سے متعلق متعدد بار افواہیں سرگرم رہ چکی ہیں مگر وہ ہر بار اِن افواہوں کی تردید کر دیتی ہیں۔

انہوں نے ایک بار ایک انٹریوو کے دوران شادی سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ میری شادی کی خبر مداحوں کو اچانک ہی سننے کو ملے گی لیکن میں شادی سادگی سے کروں گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close