انٹرٹینمنٹ

کرشمہ کپور طویل عرصے بعد اداکاری کی دنیا میں واپس

بالی وڈ اسٹار کرشمہ کپور کا کہنا ہے کہ وہ اپنے نئے آنے والے پراجیکٹ میں پولیس آفسر کا کرادر ادا کررہی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ پرفیکٹ کردار کے لئے انہوں نے شوٹنگ کے دوران رات میں کھانا پینا بھی چھوڑ دیا۔

بالی وڈ اداکارہ کرشمہ کپور طویل عرصے بعد اداکاری کی دنیا میںواپس آرہی ہیں ۔ وہ جلد ہی نئی آنے والی ویب سیریز ’براؤن‘ میں نظر آئیں گی۔ ۔سیریز میں کرشمہ ریتا براؤن نامی پولیس افسر کے کردار میں نظر آئیں گی۔ کرشمہ کا کہنا ہے کہ وہ اپنے کردار میں پرفیکٹ نظر آنے کے لیے کافی محنت کر رہی ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرشمہ نے ریتا براؤن کے کردار کو اداکرنے کے لیے رات کو کھانا پینا ترک کر دیا۔ کرشمہ کپور کے مطابق انہوں نے اس کردار کو اداکرنے کے لیے میک اپ کے بغیر بھی دکھائی دیں، انہوں نے کہا بنا میک اپ نظرآنے میں کیا حرج ؟؟اگر پرفیکٹ کردار ادا کرنا ہو تو۔ کرشمہ کا کہنا تھا کہ بطور ایک فنکار میں ہر روز آگے بڑھنے اور سیکھنے کی کوشش کرتی ہیں۔

ریتا براؤن کے کردار کے بارے میں مزید بات کرتے ہوئے کرشمہ نے بتایا کہ کردار میں آنے کے لئے زیادہ تھکا او اداس نظر آنے کیلئے انہوں نے میک اپ نہیں کیا۔ ریتا براؤن ایک ایسی خاتون تھیں جو کہ چین اسموکنگ کرتی تھی ۔ وہ ارجن سنہا ایک بیوہ جس کو زندہ بچ جانے والے جرم کا سامنا کرنا پڑا۔ اس کرادر کو نبھانے کے لئے کرشمہ کو سگریٹ نوشی اور لگاتا شراب پینی پڑی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close