انٹرٹینمنٹ

سنی دیول کو بوبی دیول کی ناکامیوں کا دکھ، آخرکار رو پڑے

ممبئی: بالی ووڈ کے سپر اسٹار سنی دیول کے والد دھرمیندرا اور سوتیلی والدہ ہیما مالنی اپنے وقتوں کے مشہور ترین اداکار تصور کیے جاتے ہیں لیکن ان کے چھوٹے بھائی بوبی دیول بھارتی فلم نگری میں کامیاب نہیں ہو پائے اور یہی بات ان کے لیے بہت تکلیف دہ ہے۔ بالی ووڈ کے مشہوراداکار سنی دیول اور ان کے چھوٹے بھائی بوبی دیول کی فلم ’’پوسٹر بوائز‘‘ حال ہی میں ریلیز ہوئی ہے، فلم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اداکار سنی دیول نے کہا کہ طویل عرصے بعد میں اور بوبی کسی فلم میں ایک ساتھ کام کر رہے ہیں اور ایک ساتھ فلم میں کام کرنے کا تجربہ بہت خوشگوار ثابت ہوا۔ سنی دیول اپنے بھائی اور پوری فیملی سے بے انتہا محبت کرتے ہیں انہوں نے بوبی دیول کے ناکام کیرئیر کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ میرا بھائی گزشتہ کئی برسوں سے کام کی تلاش میں تھا لیکن کوئی بھی پروڈیوسر اور ہدایت کار اسے کام دینے کے لیے تیار نہیں تھا اور اسی وجہ سے وہ ڈیپریشن میں چلا گیا تھا۔ سنی دیول یہ کہتے ہوئے رو پڑے اور کہا کہ وہ اپنے بھائی کے کیرئیر کو لے کر بہت فکر مند تھے۔ ہماری فیملی بہت مضبوط ہے اگر کسی پر کوئی بھی مصیبت آتی ہے تو سب مل کر اس کا مقابلہ کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ بوبی دیول آخری بار 2013 میں فلم ’’سنگھ صاحب دی گریٹ‘‘ میں نظر آئے تھے تاہم اس فلم میں بھی وہ شائقین کو متاثر کرنے میں ناکام رہے۔ سنی دیول نے مزید کہا کہ انہوں نے زیادہ تر ان ہیروئینوں کے ساتھ کام کیا ہے جو بالی ووڈ میں زیادہ کامیاب نہیں ہیں کیونکہ کامیاب اداکارائیں ان کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہی نہیں ہوتیں۔ واضح رہے کہ سنی اوربوبی دیول کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’’پوسٹر بوائز‘‘ بھی باکس آفس پر کمال دکھانے میں ناکام رہی ہے اور فلم دو دنوں میں صرف 4 کروڑ کا بزنس ہی کر سکی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close