انٹرٹینمنٹ

پاکستان مخالف فلم آئی بی 71 میں اداکار دلیپ تاہل ذوالفقار علی بھٹو کا کردار ادا کریں گے

فلم 12 مئی کو بھارت کے سنیما گھروں کی زینت بنے گی

 دلیپ تاہل کا کہنا ہے کہ انکے لئے ذوالفقار علی بھٹو کا کردار نبھانا کسی چیلنج سے کم نہ تھا

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق رواں ماہ ریلیز ہونے والی ہدایتکار سنکلپ ریڈی کی فلم آئی بی 71 میں اداکار دلیپ تاہل پاکستان کے پہلے منتخب وزیرِاعظم ذوالفقار علی بھٹو کا کردار ادا کریں گے۔
ماضی کی فلموں میں کئی مرتبہ پہلے بھارتی وزیرِاعظم جواہر لال نہرو کا کردار ادا کرنے والے دلیپ تاہل کا کہنا ہے کہ انکے لئے ذوالفقار علی بھٹو کا کردار نبھانا کسی چیلنج سے کم نہ تھا جس کیلئے وہ ہرگز منع نہیں کر سکتے تھے۔
اداکار نے بتایا کہ بھٹو کا کردار نبھانے کیلئے انہیں کئی مہینوں تک محنت کرنی پڑی تاکہ ان کی چال ڈھال، بولنے اور تقریر کرنے کے انداز کو سیکھا جا سکے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Dalip Tahil (@daliptahil)

فلم آئی بی 71 میں پاک بھارت علیحدگی کے بعد رونما ہونے والے واقعات کو ایک مرتبہ پھر پاکستان کے خلاف دکھانے کی کوشش کی گئی ہے۔ فلم 12 مئی کو بھارت کے سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

فلم میں بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو ودیت جموال مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے جبکہ دیگر اہم اداکاروں میں انوپم کھیر، وشال جیٹھوا اور دلیپ تامل شامل ہوں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close