انٹرٹینمنٹ

فواد خان دنیا کی پرکشش شخصیات کی فہرست میں شامل

کراچی: پاکستان کے پرکشش اور باصلاحیت اداکار فواد خان کو دنیا کی 100 پرکشش شخصیات میں شامل کیا گیا ہے۔ کروڑوں دلوں پر راج کرنے والے عالمی شہرت یافتہ پاکستانی اداکار فواد خان نے اپنی اداکاری اور پرکشش شخصیت کے باعث پاکستان اور بھارت میں تو لوگوں کو اپنا دیوانہ بنایا ہی ہے تاہم اب ان کی خوبصورتی کے چرچے دنیا بھر میں مشہور ہوچکے ہیں، ٹی سی کینڈلر(دی انڈیپنڈنٹ کرٹکس) کی جانب سے 2017 کے سب سے زیادہ پر کشش اور خوبصورت چہروں کی فہرست جاری کی گئی ہے جس میں فواد خان کا نام بھی شامل ہے، ٹی سی کینڈلر ہر سال دنیا بھر کے سب سے زیادہ خوبصورت چہروں کی فہرست جاری کرتا ہے۔
ڈرامہ سیریل ’’ہم سفر‘‘سے شہرت حاصل کرنے والے اداکار فواد خان نے بالی ووڈ کی کئی فلموں میں کام کیاہے جن میں ’’خوبصورت‘‘ ، ’’کپوراینڈ سنز‘‘ اور ’’اے دل ہے مشکل‘‘ شامل ہیں، ان تمام فلموں میں نہ صرف فواد خان کی اداکاری کو سراہا گیا بلکہ انہیں فلم فیئر ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔
فواد خان کی خوبصورتی پر بھارتی لڑکیاں تو فدا تھیں ہی بالی ووڈ اداکار بھی ان کے حسن سے بچ نہ پائے، اداکارہ سونم کپور اور رنبیر کپور کئی بار میڈیا پر فواد خان کے لیے اپنی دیوانگی کا اظہار کرچکے ہیں، ایک موقع پررنبیر کپور نے کہا تھا کہ فلم ’’اے دل ہےمشکل‘‘ کی شوٹنگ کے دوران وہ کئی بار فواد خان کی شخصیت سے متاثر ہوئے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: بھارتی ہدایت کار کو فواد خان کی یاد ستانے لگی
اورا ب رنبیر کے ساتھ فواد خان نے پوری دنیا کو اپنی مسحور کن شخصیت کے سحر میں جکڑ لیا ہے، حال ہی میں ٹی سی کینڈلر نے دنیا بھر کے 100 خوبصورت چہروں کی فہرست جاری کی ہے جن میں فواد خان کا نام بھی شامل ہے، فہرست میں فواد خان کے علاوہ بالی ووڈ اداکار ہرتیک روشن، ہالی ووڈ اداکارجارج کولونی اور رابرٹ پیٹنسن وغیرہ کے نام بھی قابل ذکر ہیں۔
ٹی سی کینڈلر نے ابتدائی طور پردنیا بھر کے اداکاروں کا نام لسٹ میں شامل کیا ہے اور اس لسٹ کو انسٹاگرام پر شیئر کیا ہے تاہم ابھی انہوں نے ظاہر نہیں کیا کہ کس اداکار کو لسٹ میں کون سا نمبر دیا جائے گا، فہرست میں موجود اداکاروں کو لوگوں کی جانب سے دئیے جانے ووٹوں کے نتائج کے بعد فیصلہ کیا جائے گا کہ کون سا اداکار کس نمبر پر ہے، حتمی فہرست رواں سال دسمبر میں شائع کی جائے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close